Advertisement

غریب افراد کیلئے کم لاگت گھروں کی تعمیر ، وزیراعظم نے دھماکے دار اعلان کردیا

Advertisements

وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ صوبے کے غریب افراد کے لئے کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کی یہ پیشکش چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ہائوسنگ ضیغم رضوی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کے موقع پر دی۔ملاقات میں صوبائی وزیربلدیات سعید غنی، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر مرتضی

وہاب نے بھی شرکت کی۔ ضیغم رضوی نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ سندھ حکومت ہائوسنگ پر ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے اور اپنے ذرائع سے کم لاگت کے گھر تعمیر کئے جائیں اور اسے صوبے کے غریب لوگوں کو آسان اقساط میں فراہم کئے جائیں۔انہوں نے وزیراعلی سندھ کو مزید بتایا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اس بات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ صوبائی حکومت اس منصوبے کو جو چاہے نام دے۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ کم لاگت کی ہائوسنگ اسکیم کا معاملہ کابینہ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں رکھیں گے اور اس حوالے سے کابینہ جو بھی فیصلہ کرے گی اس سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا جائے گا۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings