Advertisement

پروپیگنڈا کر رہے تھے کہ اتنی مہنگی گاڑیاں کون لے گا وہ دیکھ لیں آج ١٠٢ میں سے کتنی گاڑیاں نیلام ہوگئیں ؟

Advertisements

وزیراعظم ہاﺅس میں 102 گاڑیوں کی نیلامی جاری ہے جس میں اب تک 13گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں جاری گاڑیوں کی نیلامی میں 13 گاڑیاں فروخت ہوگئی ہیں اور اب تک تقریبا 2 کروڑ روپے کی بولی بھی لگ چکی ہے ۔ گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی ۔نیلامی میں پیش کی گئی گاڑیوں میں دو مے بیک بھی شامل ہیں جو کہ سابق وزیراعظم کے استعمال میں رہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے کرولا کی گاڑی الٹس نیلام ہوئی جس کی بولی 11 لاکھ بیس ہزار روپے لگائی گئی اور اس کا ماڈل 2010 ہے ۔یاد رہے کہ گاڑیوں کی نیلامی تین مراحل میں مکمل کی جائے گی ۔پہلے مرحلے میں نان امپورٹڈ، دوسرے مرحلے میں امپورٹڈ اور تیسرے مرحلے میں بلٹ پروف گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔ وزیراعظم ہاﺅس میں 102 گاڑیوں کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ جاری ہے اور اب تک 34 سے زائد گاڑیاں نیلام ہو چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیلامی کے لیے رکھی گئی گاڑیوں میں 1994 سے 2016 ماڈل کی گاڑیاں شامل ہیں۔ 28 مرسڈیز، آٹھ بی ایم ڈبلیوز اور مختلف اقسام کی دیگر گاڑیاں نیلامی میں شامل ہیں۔ نیلامی کے عمل میں پہلی گاڑی سیالکوٹ کے ایک شہری فیضان ملک نے خریدی ہے۔ کرولا الٹس نامی گاڑی کا 2010 ماڈل گیارہ لاکھ 20 ہزار روپے میں نیلام ہوئی۔گاڑیوں کی نیلامی کے پہلے مرحلہ میں نان امپورٹیڈ یا مقامی گاڑیوں کو نیلام کیا گیا۔ گاڑیوں کی فروحت کا عمل شفاف بنانے کے لیے نیب، ایف بی آئی اور ایف آئی اے حکام بھی موقع پر موجود رہے۔خریداروں کی جانب سے پیش کی گئی گاڑیوں میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔ بولی شروع ہونے کے بعد ایک گھنٹہ میں دس گاڑیاں اور ایک ہینو بس نیلام ہوئی۔ تحریک انصاف حکومت کی اختیار کردہ سادگی اور کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت فروخت کے لیے پیش کی گئی گاڑیوں میں لینڈ کروزرز، مرسڈیز بینز اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔نیلامی کے لیے رکھی گئی گاڑیوں میں 33 ایسی ہیں جو نئی ہیں جب کہ ایک جیپ کئی دہائیاں پرانی ہے۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings