Advertisement

100پورے ہو تے ہی پرویز الٰہی کے الزامات۔۔۔وزیراعظم نے گو ر نر چوہدری سرور بارے میں اپنا فیصلہ سنا دیا

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے پنجاب حکومت میں مداخلت کے الزامات سے گورنر چودھری سرور کو کلئیر قرار دے دیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو سینیٹ انتخابات کے لیے رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹ انتخابات کے لیے چودھری محمد سرور نے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس بھی 14 نومبر کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی ویڈیو کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر نوٹس لیا اور سارے معاملے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے مداخلت کے الزامات سے چودھری سرور کو کلئیر قرار دے دیا، وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے چودھری سرور کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتحادی جماعتوں سمیت اراکین اسمبلی سے بات چیت کرنے کا بھی کہا گیا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس بھی 14 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں سینیٹ انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے چودھری سرور کی بجائے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو ٹاسک دیا گیا تھا۔ دو روز قبل جہانگیر ترین ، پرویز الٰہی کی ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں چودھری سرور کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میوٹ نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات میں کی گئیں تمام باتیں منظر عام پر آگئیں جس پر واویلا ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا۔ ویڈیو میں چودھری پرویز الٰہی نے جہانگیر ترین سے کہا کہ حمزہ شہباز عمران خان سے زیادہ مجھ پر تنقید کرتے ہیں، پہلے رانا ثناء اللہ مجھ پر تنقید کرتے تھے اور اب حمزہ شہباز بھی مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings