سینیٹر سسی پلیجونےحکومت سے  ایسا  سوال پوچھ  لیا  کہ تحریک  انصاف کی قیادت  آگ بگولہ  ہو جائے گی

HomeLatest Updates

سینیٹر سسی پلیجونےحکومت سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ تحریک انصاف کی قیادت آگ بگولہ ہو جائے گی

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو حق دینے اور عورت مارچ کی مخالفت کیوں کر رہی ہے؟ڈی چوک پر

کرونا دنیا کے 162 ممالک میں پھیل گیا، 7 ہزار سے زائد ہلاکتیں ، ایک لاکھ 82 ہزار متاثر، وائرس پر کب تک قابو پالینگے؟ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کردیا
کرونا کے مریضوں کوملیریا کی دوا کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن استعمال کرنے کی اجازت،امریکہ نے منظوری دیدی، ساتھ ہی اہم ہدایات جاری
کیا آپ 7 لاکھ روپے لے کر اپنے جسم میں کورونا وائرس داخل کروانا چاہیں گے؟ انتہائی انوکھی پیشکش

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو حق دینے اور عورت مارچ کی مخالفت کیوں کر رہی ہے؟ڈی چوک پر خواتین کو کئی دن 24 گھنٹے دھرنے میں مجبور کرکے بٹھایا گیا تھا وہ کیا تھا؟عورت مارچ آئینی حقوق،قوانین اورعورت دشمن رجحان کی نفی سےمتعلق ہے، نجی ٹی وی کے مطابق معاون اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پرردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر سسی پلیجو نےکہا کہ جناح کے پاکستان میں عورت کی سوچ اور شعور پہ پابندی نھیں ہونی چاہئے، ہمیں تعلیم،صحت، سیاست، آرٹ اور سائنس کے میدان میں عورتوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی ورنہ پاکستان کی ترقی ایک دیوانے کے خواب کےمثل ہوگی۔

سینیٹرسسی پلیجو کا کہنا تھا کہ حکومت کو عورت مارچ کو سیکیورٹی دینی ہی پڑے گی، عورت مارچ عورتوں کے آئینی حقوق اور قوانین اور عورت دشمن رجحان کی نفی کے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کوعورت مارچ کی مخالفت کرنے کی بجائے حمایت کرنی چاہیے تھی, عورت کے حقوق انسانی بنیادی حقوق ہی ہیں اور اسے اسی تناظر میں دیکھنا ہوگا،خواتین کومعاشرتی اقدارکاعلم ہے،فردوس عاشق کےدرس کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی نے شاید عورتوں کے متعلق اپنا منشور الیکشن کے وقت دکھاوے کے لئے بنایا تھا، لگتا ہے وہ عورتوں کے آئینی حقوق سے ہی دستبردار ہوگئے ہیں تبھی عورت مارچ کی مخالفت کررہےہیں۔انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی عورت مارچ کو سندھ میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرےگی،عورت مارچ آئینی حقوق،قوانین اورعورت دشمن رجحان کی نفی سےمتعلق ہے۔ واضح رہے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے نعروں کو ہمارا مذہب اور معاشرہ قبول نہیں کرتا،مٹھی بھر افراد ہماری قوم کی بہنوں اور بیٹیوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0