Advertisement

انتظار کی گھڑیاں ختم۔۔۔قومی ٹیم کے کون سے 16 کھلاڑی ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گے؟ کپتان سرفراز احمد نے اعلان کردیا

Advertisements

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے مئی میں شیڈول ورلڈ کپ سے قبل سینئرکھلاڑیوں کو آرام دے کر کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزمانا دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو حتمی شکل دی جا سکے گی ،ان میچز میں اگر کوئی نیا کھلاڑی بہترین پرفارمنس دکھانے میں کامیاب رہا تو اسے ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل سکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جو لڑکے ہمارے ورلڈ کپ پلان میں ہیں انہیں آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں کچھ نئے لڑکوں کے ساتھ موقع دیا جائے گا اور بعض سینئرز کو آرام دیا جاسکتا ہے۔ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کی سیریز میں جس ٹیم کا انتخاب ہوگا وہی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی، ورلڈ کپ کے 16 کھلاڑی ہی انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں میں شرکت کریں گے۔ہوسکتا ہے کہ کچھ نئے کھلاڑی ورلڈ کپ پلان میں شامل ہو جائیں لیکن اس بات کا انحصار آسٹریلیا کی سیریز میں ٹیم کی کارکردگی پر ہوگا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کی کپتانی ملنے سے پہلے مطمئن تھا کیوں کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی مجھے بتا چکے تھے کہ آپ ہی کپتان بنیں گے اور یہ اعزاز ملنے کے بعد مجھ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔اپنی کارکردگی کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر آئیں،میگا ایونٹ میں اپنی کارکردگی کے ذریعے فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہتا ہوں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings