Advertisement

پانچ سال میں پاکستان یورپ سے…وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

Advertisements

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانچ سال میں پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا۔ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے مقامی اسکول و کالج پہنچے اور علامتی طور پر جھاڑو دے کر اور پودا لگاکر صاف و سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پانچ سال میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، دس ارب درختوں سے پاکستان میں بارش کا سسٹم تبدیل ہو سکتا ہے .

اور زیر زمین پانی کی سطح اوپر آئے گی، پانچ سال کے بعد وہ پاکستان بنے گا کہ جب ہمارے لوگ یورپ جاکر واپس آئیں گے تو پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا۔ عمران خان نے کہا کہ لاہور میں آلودگی خطرناک سطح سے بھی بلند ہے، گندگی پھینک کر بچوں کا مستقبل تباہ کیا جارہا ہے، صفائی مہم کے ذریعے کچی آبادیاں بھی صاف کریں گے اور ان کے مکینوں کو گھر بناکر دیں گے، مجھے پاکستان کے نوجوانوں، اسکول کے بچوں کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ سے متاثر ملکوں میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، جبکہ یورپ میں آلودگی کم ہے اور دریا صاف ہیں، سرسبز پاکستان کا مطلب ماحول کی آلودگی صاف کرنا ہے، آج سے ملک بھر میں پودے لگانے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی وزیرخزانہ کی کارکردگی پر برہمی سے متعلق خبر من گھڑت ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے میڈیا میں گردش کرنے والی اُس خبرکی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر اظہاربرہمی کیا ہے۔ افتخار درانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت نہ تو پارٹی رہنماؤں کا کوئی اجلاس ہوا اور نہ ہی وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کی کارکردگی سے متعلق کوئی ایسا اظہار خیال کیا، اسد عمر وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے سینئر رہنما ہیں جو ملکی معیشت کے معاملات سے پوری طرح واقف ہیں، اور وزیراعظم کو اسدعمر کی صلاحتیوں پر مکمل اعتماد ہے۔

Advertisement

Source ExpressNews
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings