Advertisement

ہندوستانی آشیر باد سے ایک اور مسلمان ملک نے پاکستان دشمنی کی انتہا کر دی

Advertisements

 ہندوستانی آشیر باد سے ایک اور مسلمان ملک نے پاکستان دشمنی کی انتہا کر دی ،پاکستان کیلئے ویزوں کا اجرا بند کر دیا ، پروازیں بھی بند ۔۔۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین چل رہی سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر دئی ہے اور بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کے اجراپر پابندی کے بعد اب پاکستان آنے والی پروازیں بھی بند کر دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان کے لیے پروازوں کا اجرا روک دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو بنگلا دیش کی جانب سے گزشتہ 7 روز سے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے۔ذرائع نے بتایا ہے

کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کا ویزا سیکشن گزشتہ پیر سے بند ہے۔ بنگلہ دیش نے یہ فیصلہ اپنے سفارتکار اقبال حسین کو پاکستان کی جانب سے ویزا کے عدم اجرا پر کیا ہے۔ اقبال حسین، بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں پریس اور ویزا قونصلر تھے اور ذرائع کے مطابق اقبال حسین نے جنوری میں پاکستان کو ویزا میں توسیع کی درخواست دی تھی البتہ وزارت داخلہ نے 4 ماہ گزرنے کے بعد بھی اقبال حسین کو ویزا میں توسیع نہیں دی۔ذرائع کے مطابق محمد اقبال حسین ویزا میں توسیع کے انتظار میں ہی ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ ذائع کا کہنا ہے کہ اقبال حسین کی بیٹی کے ویزا پر بھی توسیع نہیں دی گئی اور بنگلہ دیشی پریس قونصلر اقبال حسین اپنی بیٹی کے ہمراہ تاحال وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ یاد رہے کہ ڈھاکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود ناظم الامور کی بھی اس معاملے پر بنگلادیشی دفترِ خارجہ میں طلبی کی گئی تھی۔ بنگلہ دیشی حکام نے کہا تھا کہ پاکستان حکومت بنگلا دیش کے سفارتکار کی جلد واپسی یقینی بنائے۔ پاکستان وزارت خارجہ ویزا معاملے پر اپنا موٴقف دینے سے تاحال گریزاں ہے۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings