Advertisement

پاکستانی بے روزگار نوجوان تیاری کرلیں ۔۔۔صرف 8ڈالر میں ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟ جان کرآپ خوش ہوجائینگے

Advertisements

وزیر اعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے جس کے تحت برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے جبکہ 55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا آج سے جاری ہو سکے گا۔وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کی تھیجس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا

کہ وزیر اعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ برطانوی شہری اب 350 پاونڈ کی بجائے صرف 8 ڈالر دے کر پاکستان کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔فواد چودھری نے بتایا تھا کہ امریکی صحافیوں کے لیے پاکستانی ویزا کی مدت بڑھا رہے ہیں۔ امید ہے امریکہ بھی پاکستانی صحافیوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دے گا۔

چین اور ترکی نے دوستی کا حق ادا کر دیا

چین اور ترکی کا اپنے جنگی طیارے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ، دوست مملک کے جنگی طیارے یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گے، جبکہ آذر بائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست ممالک چین اور سعودی عرب نے یوم پاکستان کی پریڈ میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا

کہ یوم پاکستان پریڈ کے خصوصی مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسن عوف ، بحرین کی فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت اذف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی شامل ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آذر بائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، جبکہ آذر بائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز بھی شریک ہوں گے جو فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن “پاکستان زندہ باد” ہو گا۔ پاک فوج اور وفاقی حکومت کی جانب سے یوم پاکستان کی پریڈ کو تاریخی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings