Advertisement

پاکستان کی کرکٹ میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔۔ورلڈ کپ میں کون سا کھلاڑی میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے؟سرفراز احمد نے بتادیا

Advertisements

قومی کپتان سرفراز احمد کی آنکھوں میں ورلڈ کپ ٹرافی چومنے کا خواب جگمگانے لگا جن کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں کچھ بھی ناممکن نہیں اور انہیں ایسے پلیئرز کی خدمات حاصل ہیں جو اچانک ہی پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کو ورلڈ چیمپئن کا خطاب دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی،

ورلڈ کپ میں ذاتی کارکردگی بھی اہم ہوگی تاہم نوجوان کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے جو دنیا کی بڑی ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرا چکے اور میگا ایونٹ میں بھی مایوس نہیں کریں گے اور اپنے آئیڈیل پلیئر عمران خان کی طرح وہ بھی ورلڈ کپ ٹرافی جیت کر پاکستان لائیں گے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا اور ایونٹ کا فائنل لارڈز میں14جولائی کو کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل سیزن چار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ انٹر نیشنل لیول کا ایونٹ بن چکا ہے جس میں امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی زیادہ تعداد میں حصہ لیں گے۔ یو اے ای کی کنڈیشنز سازگار ہیں جن میں ہر ٹیم کے پاس کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہو گا تاہم اس مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جتوانے کی بھرپور کوشش کریں گے کیوں کہ ماضی میں جیت کے قریب پہنچ کر وہ ٹرافی سے محروم رہے۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings