Advertisement

پاک فوج کے سی ون تھرٹی میں دوران پرواز آگ لگ گئی اور پھر

Advertisements

بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاک فوج کا سی 130 طیارہ آگ لگنے کے باعث خاکستر ہوگیا۔ بینظیر ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاک فوج کا سی 130 طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا جس میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ موجود تھے۔ طیارے میں لینڈنگ سے قبل آگ بھڑک اٹھی جس کے فوری بعد پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریش لینڈنگ کی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لینڈنگ کے دوران دونوں پائلٹس محفوظ رہے جبکہ طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ واقعہ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملحقہ پاک فوج کے زیر استعمال نور خان ایئربیس پر پیش آیا ہے۔ دوسری طرف تحصیل میرعلی کے نواحی گاؤں عیدک میںدھماکہ ہوا،دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق دھماکے میں زخمی افراد کومیران شاہ اور بنوں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

پیٹرولیم ڈویژن نےای سی سی کوصنعتوں اور کمرشل صارفین کے لیے موسم سرما میں 3 ماہ کےلئےگیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز دے دی۔ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس بحران سے بچانے کیلئے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سفارشات اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہیں۔ ای سی سی کو بھیجی جانے والی سفارشات کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح قراردی گئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پاور پلانٹس کو رکھا گیا ہے۔صنعتوں اور کمرشل صارفین کو دسمبر ،جنوری اور فروری میں گیس کی فراہمی معطل رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی سفارشات کی حتمی منظوری بارہ اکتوبر کو دے گی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن کی سفارشات کی منظوری کی صورت میں بھی سردیوں میں گیس کی قلت ڈیڑھ ارب کیوبک فٹ رہنےکا امکان ہے، کیونکہ گیس کی طلب 7 ارب جبکہ دستیاب گیس ساڑھے پانچ ارب کیوبک فٹ رہے گی۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings