Advertisement

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پاک فوج کا ہنگامی آپریشن،پاکستان کے سب سے بڑےدشمن اور متعدد دہشت گرد جہنم واصل، کس ملک سے تعلق تھا ؟

Advertisements

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پاک فوج کا ہنگامی آپریشن،پاکستان کے سب سے بڑےدشمن اور متعدد دہشت گرد جہنم واصل، کس ملک سے تعلق تھا ؟ ۔۔آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے قلات، خاران اور میوند میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشتگردوں

کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کی گئیں۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرنیڈ، بارودی سرنگیں، آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے مواصلاتی آلات بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings