Advertisement

پاک فوج نے پہلی بار اپنا سب سے خطرناک اور طاقتور ہتھیار چلا دیا سپہ سالار جنرل باجوہ بھی عش عش کر اٹھے دشمنوں کے سینوں پر سانپ لوٹنے لگ گئے

Advertisements

 پاک فوج کی ایئرڈیفنس کی صلاحیتوں میں نیا اضافہ ہوا ہے، آرمی ایئرڈیفنس نے کراچی کے قریب فائر پاور کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف نے مبارک باد پیش کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ایئرڈیفنس نے جمعرات کو کراچی کے قریب فائر پاور کا مظاہرہ کیا، ایئرڈیفنس نے البیضا 2019 مشقوں کے دوران اپنے ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فائرپاور کا مظاہرہ دیکھا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھی مشقوں کا معائنہ کیا۔مشقوں کے دوران پہلی بار ایل وائی

80 سسٹم کو جانچا گیا، آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کو کامیاب فائر پاور پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایل وائی 80 سسٹم سے ایئرڈیفنس صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایل وائی 80 سسٹم قومی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت دے گا، پاک فضائیہ سربراہ نے بھی ایل وائی 80 سسٹم کی شمولیت پر پاک فوج کو مبارکباد دی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈو ودیگر اعلی عسکری حکام بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے بہاولپور کور کے زیر اہتمام سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان بابائے قوم کے وژن کے تحت امن چاہتا ہے۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings