Advertisement

پاک فوج اور پی ٹی آئی کے تعلقات میں تبدیلی ۔۔ عمران خان کی جانب سے 4وزیروں کی تبدیلی ۔۔ رات گئے دھماکہ خیز خبر آگئی

Advertisements

پاک فوج اور پی ٹی آئی کے تعلقات میں تبدیلی ۔۔ عمران خان کی جانب سے 4وزیروں کی تبدیلی ۔۔ رات گئے دھماکہ خیز خبر آگئی ۔۔۔ تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ عمران خان چار وزیر بدلنا چاہتے ہیں اور فوج کے ساتھ اب تعلقات کی نوعیت وہ نہیں ہے ، یہ نوعیت بدل رہی ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ آئی ایم ایف وہی کرے گا جو اس سے امریکہ کہے گا ،اس وقت امریکہ کوہماری ضرورت پڑ گئی ہے ،وہ افغانستا ن میں ہماری مدد چاہتاہے ، اس لئے تھوڑی سے نرمی ہوسکتی ہے لیکن ان

سے مذاکرات کون کرے گا ؟ کیا اسد عمر کو مذاکرات کا ادراک ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور اورباورچی کوبھی دیکھ بھال کر رکھا جاتاہے ، اگر ڈرائیور کوگاڑی چلانا نہ آئے تو وہی کتنا بھی نیک اورخوش اخلاق ہوتو اس کا کیا فائدہ ہے ؟قوموں کے تعلقات باہمی نفع نقصان سے ہوتے ہیں ، اب دیکھنا ہوگا کہ ہم خود کیا کررہے ہیں؟ ایوب خان کے دور کے علاوہ کبھی ایسی ترقی نہیں ہوئی کہ ہم یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چار وزیر بدلنا چاہتے ہیں اور فوج کے ساتھ اب تعلقات کی نوعیت وہ نہیں ہے ، یہ نوعیت بدل رہی ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ اب 18ترمیم واپس نہیں ہوسکتی ، دنیا میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جب نیچے اختیارات منتقل ہوجائیں تو پھر وہ اوپرچلے جائیں ، اب یہ نہیں ہو سکتا ۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings