Advertisement

پاکستانی نوجوانوں کی بھی سن لی گئی ۔۔عثمان ڈار کو ہنگامی ٹاسک دیدیا گیا ۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے کیا اعلان کر دیا؟

Advertisements

پاکستانی نوجوانوں کی بھی سن لی گئی ۔۔عثمان ڈار کو ہنگامی ٹاسک دیدیا گیا ۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے کیا اعلان کر دیا؟ ۔۔ آج وزیراعظم عمران خان اور عثمان ڈار کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو معاون برائے یوتھ افئیرز مقرر کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور پالیسی کا ٹاسک عثمان دار کو سونپ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو نوجوانوں سے متعلق پالیسی بنانے

کے لیے بہترین انتخاب قرار دے دیا ہے۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز میں نیا پاکستان یوتھ پروگرام لانچ کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔اس موقع پر عثمان ڈار نے بھی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا عزم اختیار کیا۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کو حکومت میں آنے سے قبل نوجوانوں کی بڑی حمایت حاصل تھی جس کا ذکر خود عمران خان بھی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا تھا تاہم وعدوں کے برعکس نوجوانوں کو نوکریاں نہ دی گئیں اور لوگ تحریک انصاف سے مایوس ہونے لگ گئے۔تاہم اب وزیراعظم اس حوالے سے بہت متحرک نظر آتے ہیں اور انہوں نے نوجوانوں کے لیے نیا یوتھ پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کہ ذمہ داری عثمان ڈار کو سونپی گئی ہے۔عثمان ڈار کا شمارپاکستان تحریک انصاف کے نوجوان اور متحرک ترین رہنماوں میں ہوتا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے لیے انکی خدمات قابل قدر ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں ان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف سے تھا تاہم وہ الیکشنجیت نہ سکے۔ اکتوبر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چئیرمین تعینات کر دیا گیا تھا۔ عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چئیرمین تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی تھی جس کے بعد ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی نمائندگی کے لیے عثمان ڈار بہترین انتخاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings