Advertisement

ڈالر اور پٹرول اوپر جا رہے ہیں تو ایک دن ہم نے بھی اوپر جانا ہے”

Advertisements

 وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری جب سے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر بنے ہیں سوشل میڈیا پر لوگوں نے ، بالخصوص سیاسی مخالفین نے ان پر طرح طرح کے لطیفے گھڑنا شروع کردیے ہیں۔ تاہم فواد چودھری ان پر برا منانے کی بجائے خود بھی انھیں پڑھتے اور انجوائے کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران وہ کہتے ہیں کہ و ہ خود بھی اپنے اوپر بنائی گئی

میمز کو بہت انجوائے کرتے ہیں ۔میزبان خاتون نے ان سے سوال کیا کہ ” جب سے آپ کو وزارت سائنس ملی ہے تب سے آپ کی کافی میمی اور ٹرولز بن رہی ہیں ،کیا آپ اسے انجوائے کرتے ہیں ؟ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”بالکل صبح صبح ہی کئی لوگ بھیج دیتے ہیں اور کئی لوگوں کو میں بھیج دیتاہوں ۔ “ میزبان خاتون نے ایک اور سوال کیا کہ ” ان میں آپ کو سب سے مزے کی کونسی لگی ؟“ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بہت ساری ہیں ۔“ صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ ایک تو یہ بھی چل رہی ہے کہ ” ڈالر اور پٹرول اوپر جارہاہے تو ایک دن ہم سب نے بھی اوپر جانا ہے “، فواد چوہدری نے کھلکھلا کر ہنستے ہوئے کہا کہ ” بہت ساری میمی چل رہی ہیں ۔

سرکاری ملازمین کی گرانٹس میں تاریخی اضافہ، 20سے 50ہزار کس مد میں ملا کریں گے

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی خوشحالی کیلئے بناویلنٹ گرانٹس میں تاریخ ساز اضافہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اضافہ شدہ گرانٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے سکالرشپ میں اضافہ اور پرائمری تا سیکنڈری سکول سالانہ 20 ہزار روپے تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ہائیر سیکنڈری سکول طلبہ کو سالانہ 50 ہزار روپے ایجوکیشنل سکالرشپ ملے گا۔ جبکہ سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے میرج گرانٹ میں 3 گنا سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے صوبائی ملازمین کیلئے میرج گرانٹ 40 اور 50 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ نیز وفات کی صورت میں جنازہ گرانٹ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ ادا کی جائے گی اور سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی ماہانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے جو تاحیات ادا کی جائے گی۔گرانٹس میں اضافے کی نئی شرح کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 10 مئی سے ہوگا جبکہ میرج اور جنازہ گرانٹ میں اضافے کا اطلاق 10 مئی کے بعد کیا جائے گا۔ بلاشبہ یہ اقدامات وزیراعلی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی خوشحالی میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings