Advertisement

بزرگ شہری نے وزیر اعظم کا ایسے دفاع کیا کہ حُکومتی وزراء منہ تکتے رہ گئے

Advertisements

بزرگ شہری نے وزیر اعظم عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے وزراء کو پیچے چھوڑ دیا،بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کا خون چوسا ہے وہی آج شور مچاتے ہیں۔یہاں مکان بنانے میں سالوں لگ جاتے ہیں یہ تو ملک ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے کم و بیش 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔تاہم وزیر اعظم عمران خان اپنے عوامی اقدامات سے اس حکومت کی ساکھ بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عوام ابھی بھی تحریک انصاف کی حکومت سے ناامید نہیں ہیں بلکہ کچھ تو وزیر اعظم عمران خان کے ایسے مداح بھی ہیں جنہوں نے وزیر اعظم کا دفاع کرنے میں حکومتی وزراء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


ایسے ہی سیالکوٹ کے بزرگ شہری ہیں ۔جنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو آئے ابھی دن ہی کتنے ہوئے ہیں ،یہاں تو مکان بنانے میں سالوں لگ جاتے ہیں لوگ چاہتے ہیں کہ ملک دنوں میں بن جائے ایسا نہیں ہوتا۔سارا نظام بگڑا ہوا ہے اور اس نظام کو درست ہونے میں وقت لگے گا۔انکا کہنا تھا کہ مہنگائی تو شریف دور میں ہوئی ہے ۔انہی کے دور میں چھوٹا گوشت مہنگا ہوا اور آج بھی اسی قیمت پر مل رہا ہے۔سبزیاں وہ ہیں جو اونے پونے داموں بک رہی ہیں تو پھر مہنگائی کہاں پر آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا تھا انہیں ہی تکلیف ہو رہی ہے اور وہی چیخ رہے ہیں کہ حکومت ناکام ہو گئی ہے ۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings