Advertisement

پاکستان تیل و گیس کی پیداوار میں خودکفیل ہونے والا ہے؟ آئندہ48گھنٹوں میں خوشخبری ملنے کی توقع

Advertisements

پاکستان تیل و گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہونے والا ہے؟ آئندہ 48 گھنٹوں میں خوشخبری ملنے کی توقع، ایگزون موبل اور ای این آئی کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش جاری، ذخائر دریافت ہونے کا قوی امکان۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں بڑے اسٹیشن مدرآف آل رگز کو آلات کی سپلائی کے لیے جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پر گزشتہ دنوں پہنچے۔


وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کراچی کے ساحل سے 230 کلومیٹر دور واقع بڑے اسٹیشن مدرآف آل رگز کو آلات پہنچانے کے لیے جہاز کے پی ٹی پہنچ چکے ہیں۔علی زیدی نے لکھا کہ تیل کی تلاش کے لیے ایگزون موبل اور ای این آئی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔نہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی پیمانے پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے دعاگو ہیں، انشاء اللہ بڑی خبر ملے گی۔

جبکہ ایگزون موبل اور ای این آئی نے کراچی کے قریب سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام شروع بھی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری ملنے والی ہے۔ امکان ہے کہ پاکستان تیل و گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔ پاکستان کی سمندری حدود میں ذخائر دریافت ہونے کا قوی امکان ہے۔ اگر تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے تو پاکستان نہ صرف تیل و گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا، بلکہ دوسرے ممالک کو تیل و گیس فروخت کرکے کثیر زرمبادلہ بھی کما سکے گا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings