Advertisement

اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ، اب ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں جو سکون ذکر خدا ہے وہ کسی اور چیز نہیں : اداکارہ نور

Advertisements

نامور اداکارہ نور نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں ہی خدا سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے ،جو سکون ذکر خدا ہے وہ کسی اور چیز نہیں ،رمضان المبارک میں دین کے حوالے سے کسی شو کی پیشکش ہوئی تو اس میں ضرور حصہ لوں گی ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں عورتوں کو بڑی عزت و احترام دیا گیا ہے، مگر ہمارے ہاں اس کے برعکس دیہی علاقوں میں عورت سے غلامانہ سلوک کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں ہی اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے کیونکہ زندگی بڑی مختصر ہے ،

پھر انسان کومہلت ملتی ہے کہ نہیں یہ کسی کو نہیں پتہ ۔میری خدا سے دعا ہے کہ وہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے ۔نور نے کہا کہ ہر انسان اپنی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے مگر سمجھدار انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے ، میں نے بھی اپنی زندگی میں بہت سی غلطیاں کیں اور اب آکر اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔مستقبل کے حوالے سے قدم بڑا سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ، میں ایک پرسکون زندگی بسر کررہی ہوں ۔

اداکارہ نور نے کہا ہے کہ حجاب میں جو خوبصورتی ہے وہ ہمارے دین کا حصہ بھی ہے ،میں اپنی تمام بہنوں سے یہی کہوں گی کہ وہ حجاب کا استعمال شروع کر دیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بے پردگی کی وجہ سے معاشرے میں بے راہ روی فروغ پاتی ہے ،جب خواتین نے ایک ڈھال کا سہارا لیا ہو تو کسی کی میلی نظر اس طرف نہیں جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں شوبز کی رنگینی دنیا میں تھی تو اس وقت مجھے ان باتوں کا زیادہ احساس نہیں تھا مگر اب جب خدا کی رحمت سے روحانیت کی طرف مائل ہوئی تو عورت کی قدرتی شرم و حیاء کا بھرپور احساس ہوا ۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings