Advertisement

جتنی مرضی ضیافتیں اڑا لیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا،

Advertisements

 وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی مرضی ضیافتیں اڑا لیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا۔گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کے اعزاز میں دی گئی دعوت افطار پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایمان کی تجارت کرنے والا ٹولہ بھی مسٹر ٹین پرسنٹ کے پاس آیا۔مراد سعید نے کہا کہ ایمان کے سوداگر اس کے خلاف اکٹھے ہوئے جو کہتا ہے کہ چوروں کو این آر او نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایک کے ابو جیل میں جا چکے ہیں، دوسرے کے پہنچنے والے ہیں، قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہو گی۔

شہبازشریف کے بعد ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے گر د بھی گھیرا تنگ

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی۔ذرائع کے مطابق نیب کے تفتیشی افسران نے حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے اور تمام شواہد اور ریکارڈ پراسیکیوشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔نیب شہباز شریف خاندان کے گرفتارفرنٹ مینوں سے ہونے والی تفتیش سے متعلق عدالت کو آگاہ کرے گا۔شریف فیملی کی کمپنیوں میں کام کرنے والی ملازمین کے اکائونٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشن سے متعلق بھی عدالت کا آگاہ کیا جائے گا ۔نیب کے مطابق شریف فیملی کی کمپنی کے چپڑاسی کے اکائونٹس سے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ملک مقصود احمد شریف فیملی کی ملکیت چنیوٹ انرجی آفس میں بطور چپڑاسی کام کرتا ہے۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بے نامی اکائونٹس میں رقم رکھتے جسے کیش کرایا جاتا رہا۔شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے خطیر رقم فضل داد عباسی کی معاونت سے بیرون ملک بھجوائی۔ عدالت میں حمزہ شہباز سے تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام بھی عائد کیا جائے گا۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings