Advertisement

اب کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی ۔۔ آصف زرداری کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل، گرفتاری کی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی

Advertisements

نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری اور چیئرمین بلاول بھٹو زر داری کو 20مارچ کو راولپنڈی آفس میں طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین، سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زر داری کو 20 مارچ کو نیب راولپنڈی کے آفس میں طلب کرلیا ہے

اور اس سلسلے میں طلبی کے باقاعدہ نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کو دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری سوالنامہ بھی دیا جائیگا ۔یاد رہے کہ کراچی کیبنکنگ کورٹ نے سابق صدراور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے سمیت تمام ملزمان کی زر ضمانت بھی خارج کرنے کا حکم دیدیاجس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے بینکنگ کورٹ کے آرڈرز کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شہر میں 2 موسم، صبح خنکی اور دوپہر میں پارہ 30 ڈگری تک گیا

 شہر 2مختلف موسموں کی زد میں رہا، صبح کے وقت خنکی رہی اور دوپہر کو پارہ 30ڈگری تک جانے پر معمولی حدت محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شہر کا کا کم سے کم درجہ حرارت 16اور زیادہ سے زیادہ 30ڈگری سینٹیگریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہلکی خنکی رہی اورعدوپہر کے وقت شمال مشرقی ہوائیں منقطع ہونے کے سبب معمولی حدت محسوس کی گئیگزشتہ روز شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 22کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 اور شام کے وقت 38 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ آج (جمعہ)کو شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مزید 2ڈگری اضافے سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings