Advertisement

’آج آپ کو آخری بار دستیاب ہوں اب نیب نہیں ہوگا‘ جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری کی پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Advertisements

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ نیب ٹیم سے مکالمہ کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج آپ کو آخری بار دستیاب ہوں، اب نیب نہیں ہوگا، نیب رہے گا یا پاکستان کی معیشت۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہر ایک کے پاس بلیک منی اور بزنس اکاؤنٹس ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری پیشی کے موقع پر جعلی اکاؤنٹس کوبزنس اکاؤنٹس قراردیتے رہے۔ پیشی پر آصف زرداری شدید غصے میں تھے۔نیب کی جانب سے سابق صدر کو انکوائریز میں سوالنامہ دیا گیا ہے ، نیب نے آصف زرداری کو 23 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ، انہیں سوالنامے کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری جمعرات کو نیب آفس اسلام آبادمیں پیش ہوئے ، جہاں انہوں نے 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل منصوبہ انکوائری میں اپنا بیان قلمبند کرایا۔

”پرویز خٹک بھی بہت جلد لاک اپ میں ہونگے “

چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مالم جبہ کا ریفرنس تگڑا ہے اور پرویز خٹک بھی جلد لاک ا پ کے پیچھے ہونگے ۔سینئر صحافی جاوید چوہدری نے اپنے کالم ”چیئر مین نیب سے ملاقات “میں لکھا کہ یہ تمام لوگ مجھے برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں“ میں نے پوچھا ”کیا موجودہ حکومت بھی آپ کے ساتھ خوش نہیں“ یہ ہنس کر بولے ”یہ بھی مجھ سے خوش نہیں ہیں‘ یہ بھی چاہتے ہیں عمران خان کا ہیلی کاپٹر کیس بند ہو جائے‘ بابراعوان کا ریفرنس‘ علیم خان اور فردوس عاشق اعوان کے خلاف تفتیش اور سب سے بڑھ کر پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ کی غیرقانونی لیز کی انکوائری رک جائے‘ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت مجھے ویسے ہی اپنا دشمن نمبر ون سمجھتی ہے‘ لینڈ گریبرز بھی میرے خلاف ہیں اور ریاستی ادارے بھی خوش نہیں ہیں‘ یہ سب مل کر اب دباو¿ بڑھانے کا کوئی آپشن نہیں چھوڑ رہے“ میں نے پوچھا ”مالم جبہ کا ریفرنس کب دائر ہو گا اور کیا پرویز خٹک بھی گرفتار ہوں گے“۔

جسٹس جاوید اقبال نے پورے یقین کے ساتھ جواب دیا ”یہ اب چند دن کی بات ہے‘ ریفرنس مکمل ہو چکا ہے‘ آپ بہت جلد پرویز خٹک کو بھی لاک اپ میں دیکھیں گے بس مجھے صرف ایک خطرہ ہے“ وہ رکے اور ہنس کر بولے ”میں صرف پرویز خٹک کی صحت سے ڈرتا ہوں‘ یہ اگر گرفتار ہو گئے اور انھیں اگر کچھ ہو گیا تو نیب مزید بدنام ہو جائے گا لیکن اس کے باوجود یہ ہو کر رہے گا‘ مالم جبہ کا ریفرنس تگڑا ہے‘ پرویز خٹک کو بھی اپنی کرپشن کا حساب دینا ہو گا“۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings