Advertisement

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر دراصل کون ہیں؟ وہ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

Advertisements

پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں اور جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے جو کہ خفیہ ایجنسی کے موجودہ سربراہ نوید مختار کے 25 اکتوبر کو ریٹائر ہونے کے بعد عہدہ سنبھالیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر کا تعلق انفنٹری رجمنٹ سے ہے ،اس سے قبل وہ وہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں اور اس سے پہلے انہوں نے سیاچن میں ڈویژن کمانڈ کی ہے۔

وہ آپریشنل ایریا میں بریگیڈ کی کمان سنبھال چکے ہیں۔عاصم منیر پاکستان ملٹری اکیڈمی یعنی پی ایم اے کے فارغ التحصیل نہیں بلکہ انھوں نے آفیسرز ٹریننگ سکول سے فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو کور کمانڈر منگلا تعینات کر دیا گیا ہے ، پی ایم اے کے 75ویں لانگ کورس کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج کا تعلق فوج کی آرمرڈ کور سے ہے، وہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دور میں ملٹری انٹیلی ایجنس کے سربراہ رہے ہیں۔

انھوں نے بلوچستان میں ایک ڈویژن، جبکہ آپریشنل علاقوں میں بریگیڈ کمانڈ کی ہے۔ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کر دیا گیاہے ان کا تعلق بھی انفنٹری رجمنٹ سے ہے لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا کے عہدے پر تعینات تھے اس کے علاوہ وسیم اشرف آئی ایس آئی میں بھی تعینات رہے ہیں۔ وہ 76ویں لونگ کورس سے پاس آو¿ٹ ہوئے اور ان کا تعلق فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے ہے۔ ان کے بھائی لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف اس وقت کور کمانڈر ملتان تعینات ہیں ۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings