Advertisement

نیب نے نوازشریف کو ایک اور زور دار جھٹکا دینے کی تیاری مکمل کر لی

Advertisements

احتساب عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے جسے نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے تاہم اب نیب نے بھی سابق وزیراعظم کیخلاف اب بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے نیب نے اپیل تیار کر لی ہے جبکہ نیب کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں بھی سزا بڑھانے کی اپیل دائر کی جائے گی ۔نیب کی جانب سے اپیل میں موقع اختیار کیا جائے گا کہ نوازشریف کو 7 سال قیدکی سزا کم ہے،بڑھائی جائے، جرم ثابت ہوچکا،دفعہ 9 اے 5 میں سزا 14 سال ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کیلئے نوازشریف کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا اور درخواست مکمل کرکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے جمع کرائی گئی،رجسٹرار آفس نے نوازشریف کی درخواست پراعتراض اٹھااور نوازشریف کی درخواست واپس کردی ، رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ درخواست مکمل کرکے جمع کرائی جائے۔ اور سابق صدر پرویز مشرف نے مردان میں ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں، ملک میں ہروقت افواہیں پھیلائی جاتی ہیں،10سال سے ملک کو دیکھ رہاہوں،پاکستان کی حالت دیکھ کررونا آتاہے۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings