Advertisement

صحافی نے نوجوت سنگھ سدھو سے ایسا کیا سوال کیا کہ سدھو نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

Advertisements

نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کو اونچا اور کھرا آدمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق 28 نومبر کو وزیراعظم عمران نے ضلع نارووال کے علاقے کرتارپور میں قائم گردوارا دربار صاحب کو بھارت کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھا۔

گوردوارہ کرتار صاحب پر کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سمیت وفاقی وزراء ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،ْبھارتی وفد، مختلف ممالک کے سفارتکار اور عالمی مبصرین بھی شریک ہوئے۔تقریب میں بھارتی وزیر ہرسمرت کور، ایچ ایس پوری، نوجوت سنگھ سدھو موجود تھے۔
اس موقع پر جذباتی مناظر بھی نظر آئے ، وہاں موجود سکھ کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے جن کی آنکھوں میں 70 سال کی چھپی پیاس آنسو کی صورت میں ظاہر ہوئی۔ایک جانب پاکستان حکومت تو کرتار پور بارڈر کو کھولنے کے لیے مکمل تیاریاں کر چکی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں دکھا رہی۔

اس حوالے سے جب ایک صحافی نے نوجوت سنگھ سدھو سے سوالات کئیے تو انہوں نے بہت تفصیلی جوابات دئیے۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپکا پاکستانی وزیر اعظم سے کوئی رابطہ ہوا ہے جس پر انہوں نےکہا کہ میرا انکا ایک دو دن نہیں بلکہ 15 سے 20 برسوں کا تعلق ہے میرا رابطہ ہوتا رہتا ہے۔اس پر صحافی نے کہا کہ کیا آپ کو کبھی پاکستانی وزیر اعظم نے جتایا نہیں کہ ہم نے تو سارا کام کر دیا ہے اور آپکی حکومت نے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا۔اس پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اونچے اور سچے آدمی ہیں کبھی بھی مہربانی کرکے جتاتے نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Source : Youtube.com

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings