Advertisement

چئیرمین نیب نے دو ٹوک بتادیا حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

Advertisements

 سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار جاوید چودھری نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیب نے مالم جبہ ریفرنس میں پرویز خٹک کی بھی بہت جلد گرفتاری کا عندیہ دے دیا ہے۔ چئیرمین نیب سے اپنی ملاقات کے دورا ن جاوید چودھری نے ان سے سوال کیا ”مالم جبہ کا ریفرنس کب دائر ہو گا اور کیا پرویز خٹک بھی گرفتار ہوں گے“ جسٹس جاوید اقبال نے پورے یقین کے ساتھ جواب دیا”یہ اب چند دن کی بات ہے‘ ریفرنس مکمل ہو چکا ہے‘ آپ بہت جلد پرویز خٹک کو بھی لاک اپ میں دیکھیں گے بس مجھے صرف ایک خطرہ ہے“ وہ رکے اور ہنس کر بولے ”میں صرف پرویز خٹک کی صحت سے ڈرتا ہوں‘ یہ اگر گرفتار ہو گئے اور انہیں اگر کچھ ہو گیا تو نیب مزید بدنام ہو جائے گا لیکن اس کے باوجود یہ ہو کر رہے گا‘ مالم جبہ کا ریفرنس تگڑا ہے‘ پرویز خٹک کو بھی اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوگا“۔

محکمہ اوقاف کے اہلکار صدق دل سے فرائض ادا کریں،راجہ عبدالقیوم

محکمہ اوقاف کے اہلکار صدق دل سے فرائض ادا کریں،راجہ عبدالقیوم محکمہ اولیا ء کے پیغام کوجاری و ساری رکھنے کے لیے کوشاں رہے گا،وزیر مذہبی امور مظفرآباد(سٹی رپورٹر)وزیر اوقاف و مذہبی امور راجہ محمد عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف اولیاء اللہ کی تعلیمات اور ان کی مخلوق خدا سے محبت خد خلق کے پیغام کو ہمیشہ جاری و ساری رکھنے کے لیے کوشاں رہے گا۔

محکمہ اوقاف آفیسران و اہل کاران صدق دل سے اپنے فرائض سر انجام دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی اوقاف مفتی محمد ابراہیم عزیز کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں محکمہ اوقاف کی جانب سے منعقدہ الوداعی افطار ڈنر کے موقع پر کیا اور ریٹائر ہونے والے ڈی جی اوقاف کی محخمہ کے لیے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف و امور دینیہ خواجہ محمد طارق نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا۔آفیسر موصوف نے طویل عرصہ سول سروس میں اپنی خدمات انجام دیں،وہ ہمارا قیمتی اثاثہ تھے۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔تقریب سے ریٹائر ہونے والے ڈی جی اوقاف مفتی محمد ابراہیم عزیز نے کہا محکمہ اوقاف کے ملازمین نے میرے ساتھ جس محبت کا اظہار کیا ہے وہ میرے لیے ناقابل فراموش ہے ۔اس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ،تقریب سے معاون ناظم اوقاف انتظامیہ،خادم حسین حیدری،بجٹ آفیسر سردار محمد نواز جاوید،رابطہ آفیسر محمد اقبال وار،نائب خطیب فضل الدین چشتی اور الطاف نقوی نے خطاب کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایڈمنسٹریٹر اوقاف سردار طارق محمود نے انجام دئیے۔تقریب میں کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ۔ راجہ عبدالقیو م

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings