مسلم ممالک کی مشترکہ نئی فوج،اپنے اڈے کسی غیر مسلم ممالک کو نہ دینے کا عہد،امت مسلمہ کو متحد کرنے کیلئے ایک نیا معاہدہ سامنے آ گیا

HomeLatest Updates

مسلم ممالک کی مشترکہ نئی فوج،اپنے اڈے کسی غیر مسلم ممالک کو نہ دینے کا عہد،امت مسلمہ کو متحد کرنے کیلئے ایک نیا معاہدہ سامنے آ گیا

معروف صحافی مظہر برلاس نے امت مسلمہ کے لیے ایک نئے معاہدے کی ضرورت پرزور ہے جس میں نیٹو طرز پر اپنی فوج بنانے، متحد ہونے سمیت کئی تجاویز پیش کیں ہیں

ڈاکٹر عامر لیاقت نے ملک میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیا، والدین سے کیا اپیل کر دی ؟ جانیں
”وزیراعظم عمران خان لاک ڈاﺅن نہیں کرنا چاہتے تھے، بالآخر پاک فوج کو انہیں سائیڈ لائن کرنا پڑا“ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، حکومت کو ہلا کر رکھ دیا
کیا آپ وزیر اعظم بننے والے ہیں؟ لندن میں صحافی کے سوال پر شہباز شریف کا جواب جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے

معروف صحافی مظہر برلاس نے امت مسلمہ کے لیے ایک نئے معاہدے کی ضرورت پرزور ہے جس میں نیٹو طرز پر اپنی فوج بنانے، متحد ہونے سمیت کئی تجاویز پیش کیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار مظہر برلاس کا اپنے حالیہ کالم میں کہنا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کےبعد حالات نے انگڑائی لی ہے۔کاش کہ مسلمان سمجھ جائیں کہ خدا نے ان کے وسائل اُن کے لیے پیدا کیے ہیں، وہ اپنے وسائل سے خود فائدہ اٹھائیں۔ کاش مسلمان ملک اپنے دشمنوں کو اڈے نہ دیں۔مظہر برلاس مزید لکھتے ہیں کہ نئے حالات نے تمام مسلمانوں کو اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ آج ایک نئے معاہدے کی ضرورت ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کو چاہیے کہ وہ مسلمان ملکوں کو اکٹھا کرے اور ایک معاہدہ کروائے۔اس معاہدے میں یہ بات شامل ہو کہ کسی بھی مسلمان ملک پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور کیا جائے گا اور تمام مسلمان نیٹو طرز پر اپنی فوج بنا کر دشمن کا صفایا کریں گے۔نئے معاہدے میں شامل ہو کہ مسلمان ملک اپنے اڈے کسی غیر مسلم ملک کو نہیں دیں گے اور نہ ہی اپنے وسائل پر کسی کو قابض ہونے دیں گے۔کوئی مسلمان ملک کسی دوسرے مسلمان ملک کے خلاف کسی قسم کی سرگرمی نہیں کرے گا۔ہر مسلمان، ہر کلمہ گو مسلمان کا احترام کرے گا۔فرقہ پرستی سے گریزاں رہے گا جب کہ فرقہ پرستی پھیلانے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔مظہر برلاس نے اس معاہدے میں یہ بھی تجویز پیش کی ہے کہ معاہدے کے تحت کوئی ملک بھی اسرائیل کو تسلیم نہ کرے۔اس طرح پوری دنیا کو بھی ایک نئے معاہدے کی ضرورت ہے کیونکہ اقوام متحدہ دنیا کو امن انصاف دینے میں ناکام ہوچکا ہے ۔امیر ملک غریب ملکوں کا استحصال کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ کے ادارے غربت ختم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0