Advertisement

اب مولانا فضل الرحمان کی باری؟ عدالت سے بڑی خبر

Advertisements

سیشن کورٹ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قائد حزب اخٹلاف شہباز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار تنزیلہ عمران نے ایڈووکیٹ سلیم چوہدری کی وساطت سے کیس دائر کر رکھا ہے ۔درخواست


میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 8 اگست کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر اشتعال انگیز تقریر کی، تقریر میں مولانا فضل الرحمان نے عوام کو پاک فوج کے خلاف بھڑکایا،مولانا فضل الرحمان نے تقریر میں کہا کہ ہم 14 اگست نہیں منائیں گے جس سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے، مولانا فضل الرحمان کی تقریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہے، شہباز شریف نے بھی عوام کو نہ منانے کی تقلید کی ہے،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ماڈل ٹائون تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم شنوائی نہ ہوئی۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کیس کی سماعت 24جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings