Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے گھر محفل میلاد ﷺکا انعقاد ،لیکن کیوں؟وجہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

Advertisements

پاکستانی لوگوں کے دلوں میں عشق رسول ﷺکا جذبہ بھرپور ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستانی لوگ کسی بھی بڑے کام سے پہلے خصوصی طور پر محفل میلاد کا انعقاد کرتے ہیں،چاہے کاروبار شروع کرنے کی بات ہو یا کوئی خوشی کا موقع پر پاکستان میں قرآن خوانی اور محفل میلاد کے انعقاد کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔ایسے ہی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی خوشی کے موقع پر اپنے گھر عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا ۔

”روزنامہ جنگ “کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے سعد باجوہ کی شادی کی پروقار تقریب آرمی ہاوس راولپنڈی میں منعقد کی گئی ،صاحبزادے سعد باجوہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ،محفل میلاد میں عاشقان رسول ﷺنے گلہائے عقیدت اور سلام پیش کیا ۔ دوسری طرف 12 ربیع الاول کب ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا۔۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا، ملک بھر سے ربیع الاول کے چاند کی شہادتیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ملک کے کسی حصے میں بھی چاند نظر نہیں آیا، اس طرح یکم ربیع الاول بروز ہفتہ دس نومبر کو ہوگی اور بارہ ربیع الاول 21 نومبر بروز بدھ کو ہوگی سابق نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) زاہد قربان علوی انتقال کر گئے۔زاہد قربان علوی سندھ ہائیکورٹ کے جج رہ چکے تھے۔2013 میں جسٹس علوی کو عام انتخابات سے قبل نگران وزیر اعلی سندھ بنایا گیا تھا۔ ان کا نام اس وقت کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے،تجویز کیا تھا۔جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کے انتقال کے باعث ہائی کورٹ میں عدالتی امور معطل ہو گئے۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings