Advertisement

فواد چوہدری کی بہت سی میم آپ نے دیکھی ہوں گی لیکن عمران خان نے انہیں کون سا میم بھیجا؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

Advertisements

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر بننے والے میمز تو آپ نے بھی دیکھے ہوں گے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے انہیں جو میم بھجوائی ہے اس کے بارے میں جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جب سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے ان پر میم بنائے جارہے ہیں۔ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ وہ ان میمز سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور صبح اٹھ کر سب سے پہلا کام یہی کرتے ہیں کہ خود پر بننے والی نئی میمز دیکھتے ہیں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف خود پر بنے میمز سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ اپنے دوستوں کو یہ میمز بھیجتے بھی رہتے ہیں جبکہ ان کے دوست بھی انہیں یہ میمز بھیجتے رہتے ہیں۔فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایک میم بھیجا ہے۔ فواد چوہدری نے وزیر اعظم کی جانب سے بھیجا جانے والا میم پڑھ کر سنایا’ شادی بچوں کا کھیل نہیں ہے لیکن کھیلا بچوں کیلئے جاتا ہے، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘۔

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون اینکر کو قتل کردیا

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے معروف ٹی وی اینکر مینا منگل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق مینا منگل کو ہفتہ کے روز صبح کے وقت اس وقت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا جب وہ دارالحکومت کابل کی کارتہ نو مارکیٹ میں کار کا انتظار کر رہی تھیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بازار میں آکر 4 ہوائی فائر کرکے لوگوں کو منتشر کیا جس کے بعد انہوں نے مینامنگل کی چھاتی پر دو گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔

مینا منگل کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ افغان پارلیمنٹ کے ایوان زیریں و لوسی جرگہ میں ثقافتی مشیر کا عہدہ سنبھالنے والی تھیں اور اسی سلسلے میں جانے کیلئے گاڑی کا انتظار کر رہی تھیں۔خیال رہے کہ مینا منگل افغانستان کے نجی چینل آریانا ٹی وی کے ساتھ بطور پریزنٹر ایک عشرے سے زائد عرصہ تک وابستہ رہی تھیں۔ وہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پیجز بھی چلاتی تھیں۔

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings