Advertisement

پاکستانی عوام کی فوجی ٹوپیاں پہن کر پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی خواہش، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح اعلان کردیا

Advertisements

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانی شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیاں اور شرٹس پہن کر شریک نہ ہوں۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی جا نب سے پی ایس ایل کا فائنل فوجی ٹوپیاں اور ٹی شرٹس پہن کر دیکھنے کی مہم چلائی جارہی ہے ۔ یہ مہم بھارتی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر شریک ہونے کے جواب میں شروع کی گئی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا ’ قابل احترام پاکستانیوں! ہمیں پتا ہے کہ آپ پی ایس ایل کے فائنل میں فوجی ٹوپیان اور فوجی شرٹس پہن کر شریک ہونا چاہتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج آپ کے جذبے اور محبت کی قدر کرتی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں اور پاک فوج یقین رکھتی ہے کہ اس کا عوام کے ساتھ رشتہ ایسے اقدامات سے بالا تر ہے، اس لیے روشنیوں کے شہر میں کھیل کا لطف اٹھائیے۔

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings