پرویز خٹک نے وہ کام کردیاجس کی پور ے ملک میں کسی کو اجازت نہیں،زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

HomeLatest Updates

پرویز خٹک نے وہ کام کردیاجس کی پور ے ملک میں کسی کو اجازت نہیں،زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

پرویز خٹک نے وہ کام کردیاجس کی پور ے ملک میں کسی کو اجازت نہیں،زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی

ٹی وی پروگرام میں فوجی بوٹ لانے پر وزیر اعظم نے کیا کہا؟ فیصل واوڈا نے خود ہی بتادیا
” میری شہزادہ ہیری سے ملاقات ہوئی جس دوران میں پوچھا کہ۔۔“ ناصر خان جان نے ایسی حرکت کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا
”ڈاکٹرمریضہ کا معائنہ کرنے کے بجائے اس کی ویڈیو بنانے لگی اور پھر۔۔۔ “ پاکستانی ہسپتال میں ایسا کام ہوگیا کہ آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل، لواحقین نے الزام لگا دیا

پرویز خٹک نے وہ کام کردیاجس کی پور ے ملک میں کسی کو اجازت نہیں،زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں لیکن وزیردفاع پرویز خٹک صاحب کو شاید حالات کی سنگینی کا اندازہ ہی نہیں تھا کہ انہوں نے پریشان کن صورتحال میں جلسے کاانعقادکرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔

ایک طرف ملک بھر میں جلسے جلوسوں، اجتماعات، شادیوں ، تعلیمی اداروں کی بندش ہے تو دوسری طرف ملکی وزیردفاع جلوسوں میں شرکت کررہے ہیں۔ ٹویٹر پر نوشہرہ میں ہونے والے ایک جلوس کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے طنزکیا کہ ’پرویز خٹک نے کرورونا کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی کے باجود خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں ایک عوامی جلسہ کیا۔حیران کن بصیرت“۔
پرویز خٹک کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھی طنز کے نشتر چلائے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کوروناوائرس کے انتیس کیس سامنے آچکے ہیں جس کی وجہ سے پورے پاکستان میں ہنگامی حالت نافذہے۔ تعلیمی ادارے بند ہیں۔ہسپتالوںمیں خصوصی وارڈ قائم کئے گئے ہیں، ایئرپورٹس پر سکریننگ کا عمل جاری ہے جبکہ ایران، افغانستان اور بھارت کے ساتھ سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0