Advertisement

لیموں کے ذریعے صرف 2 ہفتے میں 10 کلو سے زائد وزن

Advertisements

اگر آپ وزن کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو آج ہم آپ کو لیموں سے بنا ایک ایسا آسان نسخہ بتائیں جے جس پر عمل کرکے آپ صرف 2 ہفتے میں 10 کلو سے زائد وزن کم کرلیں گے۔ اس نسخے کے استعمال سے آپ کے جسم سے زہریلا مواد نکل جائے گااور آپ تروتازہ ہوجائیں گے ۔آپ کو ذیل میں دی ہوئی تراکیب پر سختی سے عمل کرنا ہےاور ہر صبح خالی پیٹ اسے استعمال کرنا ہے۔ پہلا دن ایک لیموں کو ایک کپ تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ دوسرا دن دولیموﺅں کو دوکپ تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ تیسرا دن تین لیموﺅں کو تین کپ تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ چوتھا دن چار لیموﺅں کو چارکپ تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ پانچواں

دن پانچ لیموﺅں کو پانچ کپ تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ چھٹا کر پئیں۔ چھٹا دن چھ لیموﺅں کو چھ کپ تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ ساتویں دن تین لیموں لے کر10کپ پانی میں ایک چمچ شہد ملا لیں اور سارا دن یہ مشرو ب پئیں۔ آٹھویں دن چھ لیموﺅں کو چھ کپ تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ نویں دن پانچ لیموﺅں کو پانچ کپ تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ دسویں دن چار لیموﺅں کو چارکپ تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔گیارہویں دن تین لیموﺅں کو تین کپ تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ بارہویں دن دولیموﺅں کو دوکپ تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ تیرویں دن ایک لیموں کو ایک کپ تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ چودویں دن تین لیموں لے کر10کپ پانی میں ایک چمچ شہد ملا لیں اور سارا دن یہ مشرو ب پئیں۔ نوٹ:کوشش کریں کہ یہ مشروب ایک ہی ساتھ پی لیا جائے لیکن اگر آپ کو مشکل ہوتو سارا دن میں کھانے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل استعما ل کریں۔ایسے افراد جنہیں معدے یا آنت کی تکالیف ہیں وہ اسکے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔
آج وہ میری بیٹی کی عزت لوٹنے والا ہے
طبرستان میں ایک ظالم بادشاہ تھا،شہر کی دوشیزہ لڑکیوں کی آبرویزی کرتا تھا۔ایک مرتبہ ایک بڑھیا حضرت شیخ ابوقصاب سعید رحمتہ اللّہ علیہ کی خدمت میں گریہ و زاری کرتی ہوئی آئی اور فریاد کی کہ: ” حضور! میری دستگیری فرمائیں۔بادشاہ نے مجھے کہلوایا ہے کہ آج وہ میری بیٹی کی عزت لوٹنے والا ہے۔یہ منحوس خبر سُن کر آپ کی خدمت میں بھاگی آئی ہوں کہ شاید آپ کی دعا سے اُس بلا کو ٹالا جا سکے۔ ”شیخ ابو قصاب سعید رحمتہ اللّہ علیہ نے ضعیفہ کی بات سُن کر چند ثانیہ کے لیے سر جُھکائے رکھا۔اس کے بعد رکھا۔ اس کے بعد سر بلند کر کے فرمایا: ” بوڑھی ماں! زندوں کے اندر تو ایسا کوئی مستجاب الدعوات نہیں رہا،تُو فلاں قبرستان جا وہاں تجھے ایسا شخص ملے گا وہ تیری حاجت پوری کرے گا۔ ” ضعیفہ قبرستان میں پہنچی تو وہاں ایک شکیل و رعنا خوش پاش نوجوان سے اس کی ملاقات ہوئی جس کے لباس سے خوشبوؤں کے فوارے اُبل رہے تھے۔ضیعفہ نے سلام کِیا اور جواب کے بعد نوجوان نے ضیعفہ کے احوال پوچھے،اس نے سارا ماجرا کہہ سُنایا۔

نوجوان نے ضعیفہ کی پوری بات غور سے سُننے کے بعد اس سے کہا: ” تُو پِھر شیخ ابوسعید کی خدت میں جا اور ان سے دعا کے لیے کہہ،ان کی دعا قبول ہو گی۔ ”ضیعفہ نے جُنجھلا کر کہا: ” عجیب بات ہے زندہ مجھے مُردوں کے پاس بھیجتا ہے اور مُردہ مجھے پِھر زندہ کے پاس لوٹاتا ہے اور میری حاجت روائی کوئی نہیں کرتا،بھلا اب میں کہاں جاؤں؟ ”نوجوان نے پِھر ضعیفہ سے کہا: ” تُو شیخ ابوسعید کی خدمت میں جا،ان کی دعا سے تیرا مقصد پورا ہو گا۔ ” ضیعفہ پِھر شیخ ابوسعید کے پاس آئی اور سارا واقعہ عرض کِیا۔شیخ ابوسعید نے سر جُھکایا اور ان کا جسم پسینہ سے شرابور ہو گیا۔پِھر ایک چیخ ماری اور منہ کے بل گِر پڑے۔اسی لمحہ شہر میں شور و ہنگامہ کی آواز بلند ہوئی،لوگ کہہ رہے تھے: ” بادشاہ فلاں ضعیفہ کی بیٹی کی آبرویزی کی نِیّت سے جا رہا تھا، راستہ میں اس کے گھوڑے نے ٹھوکر کھائی اور وہ گھوڑے سے گِرا تو اس کی گردن ٹوٹ گئی اور فوراً مر گیا۔اِس طرح شیخ کی دعا سے اہلِ شہر سے یہ بلا ٹل گئی۔ ” بعد میں لوگوں نے شیخ سے دریافت کِیا کہ: ” آپ نے ضعیفہ کو قبرستان کیوں بھیحا اور پہلے ہی آپ نے دعا کیوں نہ فرما دی؟ ” شیخ نے کہا: ” میں اس چیز کو ناپسند کرتا ہوں کہ میری دعا سے وہ ہلاک ہو۔اِس لیے میں نے بڑھیا کو خِضر علیہ السّلام کے پاس بھیجا۔انہوں نے اسے پِھر میرے پاس بھیجا کہ ایسے پلید اِنسان کے لیے بد دعا کرنا جائز ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings