Advertisement

ایک شو کا 60 سے 70 لاکھ روپے لینے والے کپل شرما کو اب نئے شو کیلئے کتنی فیس مل رہی ہے؟ جان کر آپ یقین نہیں کر پائیں گے کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے

Advertisements

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر واپس آ گئے ہیں اور ’دی کپل شرما شو‘ کے دوسرے سیزن کے ذریعے مداحوں کے ہونٹوں پر ہنسی بکھیرنے میں مصروف ہیں۔ اس مرتبہ کپل شرما کا ساتھ دینے والوں میں کیکو شردا، چندن پرابھاکر، سومونا چکراورتی ، کرشنا ابھیشیک اور بھارتی سنگھ بھی شامل ہیں تاہم اب یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سلمان خان کی ’مہربانی‘ سے کپل شرما کو دوسرا شو تو مل گیا ہے مگر ان کی فیس میں اتنی زیادہ کمی ہو گئی ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے سیزن میں کپل شرما کی فیس میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے کیونکہ وہ پہلے صرف ایک پروگرام کیلئے 60 سے 70 لاکھ روپے لیتے تھے تاہم اب نئے شو میں ان کی فیس صرف 15 سے 20 لاکھ روپے تک رہ گئی ہے یعنی انہیں 40 سے 50 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کپل شرما کیساتھ کام کرنے والے کرشنا ابھیشیک اور بھارتی سنگھ ایک شو کیلئے 10 سے 12 لاکھ روپے وصول کر رہے ہیں جو کپل شرما کی فیس سے کچھ زیادہ کم نہیں ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings