Advertisement

ہرگھرکے 2بے روزگاروں کیلئے نوکریاں۔۔۔۔ حکومت کازبردست اقدام ۔۔۔عوام کیلئے خوشخبری آگئی

Advertisements

ہر گھر کے بیروزگار افراد کو نوکریاں دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیز احمد چوہان نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت 50 لاکھ گھر بنانے والی تمام کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ ہر گھر میں دو نوکریاں پانچ سال کے لیے بیروزگاروں کو دی جائیں۔


اس طرح سے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کا قوم کو ایک نوکریاں دینے کا وعدہ بھی پورا ہو جائے گا۔واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے 100 روزہ پلان پر عمل درآمدکرنے کی کوئی کوشش ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی اور اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اب تک متعدد عوامی منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے جن میں سب سے بڑ ا منصوبہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تھا۔

اس منصوبے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ماہ ستمبرمیں تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے 50لاکھ گھروں کی تعمیرکیلئے2 ہفتے میں سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم کو سیکرٹری کی جانب سے نجی شعبے کو50 لاکھ گھرمنصوبے میں شامل کرنے کے قانونی طریقہ کارپر بھی بریفنگ دی گئی تھی۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ بذات خود اس پروگرام کی اونر شپ لوں گا،50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے لاکھوں بےروزگارافراد کونوکریاں بھی ملیں گی۔


جب کہ اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری پارٹی نےالیکشن میں روزگار دینے کا نعرہ لگایا، ہم اقتدار میں آ کر نوجوانوں کو روزگار دیں گے، وضاحت کر دوں کہ عمران خان ایک کروڑ نوکریاں نہیں بانٹیں گے بلکہ ہاؤسنگ کے شعبے سے پیدا کی جائیں گی۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings