Advertisement

حکومت نے بیروزگارنوجوانوں کوبڑی خوشخبری سنادی

Advertisements

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔حکومت کی جانب سے کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، 10 لاکھ نوجوان اس پروگرام سے براہ راست مستفید ہوسکیں گے اور وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا مشن آگے بڑھے گا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں کو قرضے ملنےسےنوکری کی تلاش سے بچ جائے گااور اپنا کام کرے گا، بینک 6 فیصد سود پر ایک سے پانچ لاکھ تک کے قرضے دے گا

اور نوجوان کو 10 فیصد ایکوٹی دینی ہوگی، مثلا 5 لاکھ قرض کے لیے 50 ہزار روپے ایکوٹی جمع کرانی ہوگی اور بینک 6 فیصد سود پر قرض دے گا، اسی طرح 5 سے 50 لاکھ پر قرض کے لیے ایکوٹی 20 فیصد ہے اور بینک 8 فیصد سود پر قرض دے گا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ڈالرکی اونچی اڑان پر کابینہ کو بریفنگ دی اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کے حوالے سے تلخ حقیقت بتائی، کابینہ نے عزم دہرایا کہ مشکل صورتحال سے نمٹنے میں عوام کی طاقت پر یقین ہے، ہفتے کو وہ طویل مدتی معاشی منصوبہ میڈیا پر جاری کریں گے، جس میں پچھلی حکومتوں کے معیشت پر خودکش حملوں سے آگاہ کیا جائے گا اور موجودہ حکومت کے معاشی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

نوازشریف کےلئے العزیزیہ ریفرنس میں بڑی خبر آگئی

اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی ،عدالت نے نوازشریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،نوازشریف کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے،خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلاہیں ،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا،

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings