Advertisement

’’نعرہ تکبیر ۔۔ اللہ اکبر ‘‘ پاکستان کے تیار کردہ انتہائی خوفناک طیارے JF17تھنڈر اسرائیل کیلئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ، ایسی شاندار خبر آگئی کہ آپ جھوم اٹھیں گے

Advertisements

پاکستان کے تیار کردہ انتہائی خوفناک طیارے JF17تھنڈر اسرائیل کیلئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ، ایسی شاندار خبر آگئی کہ آپ جھوم اٹھیں گے ۔۔ پاکستان کی جانب سے تیار کردہ جنگی طیارے اسرائیل کیلئے خطرہ بن گئے، مصر کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار، خریداری کے بعد طیارے اسرائیل کی سرحد کے قریب تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جدید اور کم قیمت جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے دنیا بھر میں خوب دھوم مچائی ہے۔


دنیا کے کئی ممالک نے پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ان ممالک میں مصر، ملائیشیا اور دیگر شامل ہیں۔ عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی خصوصی بات یہ ہے کہ یہ ناصرف کم قیمت ہے، بلکہ اس میں جدید ترین خصوصیات بھی شامل ہیں جو اسے خطرناک جنگی طیارہ ہونے کا اہل بناتی ہیں۔پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر کے اسرائیل میں بھی چرچے ہیں۔ جے ای17 تھنڈر اسرائیل کیلئے بھی خطرہ بن گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کے حوالے سے پاکستان اور مصر کے درمیان ممکنہ معاہدے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مصر پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر چکا ہے۔
اس حوالے سے جلد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا جانے کا امکان ہے۔ معاہدے کی صورت میں مصر جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کو اسرائیل کی سرحد کے قریب تعینات کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل پاکستان کے تیار کردہ جنگی طیارے سے خوفزدہ ہے۔ جبکہ اسرائیل کو یہ خوف بھی ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارہ اسلامی ممالک کے دفاع کو مضبوط کرنے میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings