Advertisement

یہ ثابت ہوا کہ شاہد آفریدی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے، بھارتی میڈیا کے یہ کہنے پر آفریدی نے بادامی کو کیا کہا کہ سن کر آپ بھی سلام کریں گے۔۔

Advertisements

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر شاہد آفرید ی نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا سپاہی ہوں اور میرا ملک ہی میرے لیے سب کچھ ہے۔ نجی ٹی وی’’ اے آر وائے نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے الفاظ پر قائم ہوں ،کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے اس لیے آواز اٹھائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا اپنے لوگوں کوپاکستان کے خلاف بھڑکاتا ہے۔

مجھے آئی پی ایل کیلئے بلایا بھی گیا تو نہیں جاوں گا کیونکہ میں پی ایسی ایل کھیلتا ہوں جو بہت بڑی لیگ ہے ۔ قومی ہیر و شاہد آفریدی کی شہرت اتنی زیادہ ہے کہ جس کا اعتراف بھارتی کھلاڑی بھی کرتے ہیں تاہم جب بھارتی فوج کے معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے پردہ اٹھاتے ہوئے شاہد آفریدی نے ان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھایا تو بھارتی میڈیا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے اور بہکی بہکی باتیں کرنا شروع ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج بے گناہ شہریوں کے حق خود آرادیت اور آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے ان پر گولیاں برسا رہی ہے، حیرت ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کہاں ہیں اور وہ اس خونریزی کو روکنے کی کوشش کیوں نہیں کر رہے؟۔ بھارتی میڈیا نے اب نیا واویلا شروع کر دیاہے اور شاہد آفریدی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں جو کہ بھارتیوں کی کم عقلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، بھارت کا معروف ٹی وی چینل ’انڈیا ٹوڈے ‘مسلسل شاہد آفریدی کی سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ اور موجودہ پاک فوج کے ترجمان آصف غفور کے ساتھ تصاویر کو چلا کر انہیں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ثابت پر تلا ہو اہے جو کہ بھارتی وزیراعظم سمیت بھارتی فوج جو کہ کشمیریوں پر ظلم اور بر بریت کے پہاڑ توڑے ہوئے ہے ، کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ۔ شاہد آفریدی عالمی شہرت رکھنے والے پاکستان کے ہیرو اور بہترین کھلاڑی کے ساتھ ساتھ وہ درد دل رکھنے والے انتہائی خوبصورت انسان بھی ہیں جنہوں نے بھارتی مظالم کی داستان پوری دنیا کو سنا کر بھارتیوں کو کہیں منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑا ہے ۔

شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر بھارتی کھلاڑی گوتم گھمبیر میدان میں آئے اور کہا کہ شاہد آفریدی کی کشمیر اور اقوام متحدہ سے متعلق ٹوئیٹ پر کیا کہنے کو رہ جاتا ہے؟ آفریدی اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو ان کی ڈکشنری میں ‘انڈر 19’ کے زمرے میں آتا ہے۔ میڈیا سکون سے رہے، شاہد آفریدی نو بال پر آوٹ کا جشن منارہے ہیں۔
اس پر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ذاتی اکاونٹ سے ٹوئیٹ کرکے گوتم گھمبیر اور بھارتیوں کو کرارا جواب دے ڈالا۔انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شاہد آفرید ی نے آخری دو گیندو پر چھکے مار کر بھارت کو میچ ہرایا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں شاہد آفریدی، بظاہر کسی بات پر گوتم گمبھیر سے الجھتے نظر آئے۔میجر جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ساتھ میں لکھابرائے مہربانی اپنی آگ مقامی طور پر ہی بجھائیں، شاہد آفریدی ہمارا قومی ہیرو اور آواز ہے۔ شاہد آفریدی کے بیان پرویرات کوہلی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ “کسی بھی معاملہ پر بولنا اس کی نجی رائے ہے ، جب تک مجھے کسی معاملہ کی پوری معلومات نہیں ہوتی میں اس پر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرتا ، لیکن میں اپنے ملک کے ساتھ کھڑا ہوں ، میری دلچسپی میرے ملک کے مفاد میں ہے ، اگر کوئی اس کی مخالفت کرتا ہے تو میں اس کی حمایت نہیں کروں گا۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings