Advertisement

بھارتی عالم دین کو عمران خان سے متعلق کیا بشارت ملی؟پڑھئے تفصیلات

Advertisements

بھارت کے ایک عالم دین کو خواب میں وزیراعظم عمران خان سے متعلق بشارت مل گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارت کے ایک عالم دین کا کہنا ہے کہ میں دعا کرتا تھا کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں اور میں دعا کیا کرتا تھا کہ یا اللہ عمران خان میں اتنا ٹیلنٹ ہے تو اللہ کرے یہ وزیراعظم بن جائے۔مجھے لگتا تھا کہ عمران خان میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ اس بکھرے ہوئے ملک کو جوڑ دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے ہمارے ملک کے کھلاڑیوں سے بہت اچھے تعلقات تھے۔ہم دیکھتے تھےکہ وہ ہمارے کھلاڑیوں سے گلے لگتے تھے

اور خوب باتیں کرتے تھے تو ہم یہ بھی سوچتے تھے کہ اگر عمران خان وزیراعظم بن جائیں تو پاکستان کے ہندوستان سے تعلقات بہت اچھے ہو جائیں گے۔کیونکہ ہمارے بھی خاندان کے کئی لوگ اورعزیز و اقارب پاکستان میں ہیں لیکن اب تو وہ جیسے دشمن ملک بن گیا ہے،ایسا لگتا تھا کہ یہ لوگ اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے ترس گئے ہیں۔جب دو ممالک کے اچھے تعلقات ہوں تو نہ صرف ان دو ممالک اور لوگوں کا بلکہ پوری دنیا کا فائدہ ہوتا ہے۔کئی بار مجھے عمران خان کے وزیراعظم بننے کے لیے دعا کرنے کی توفیق ہوئی کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے لیے بہت خیر کی بات ہونی تھی۔لیکن یہ بات بہت پرانی ہو گئی تھی۔ عالم دین کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اس بار حج ادا کرنے آیا تو منیٰ میں جانے سے پہلے میں نے دو تین رات لگاتار عمران خان کو خواب میں دیکھا۔پہلے دن یہ خواب دیکھا کہ الیکشن ہو گئے ہیں نتیجہ آنے والا ہے اور کچھ لوگ انہیں میرے پاس دعا کے لیے لائے ہیں میں نے دیکھا عمران خان بہت تواضع کے ساتھ پٹھانی سوٹ پہنے میرے ساتھ برابر میں بیٹھے ہوئے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ میری پاکستان بننے کی حق ادا کرنے کی نیت ہے۔عالم دین کا کہنا تھا کہ مجھے دو تین راتیں یہی خواب آتا رہا۔اور پھر جب ہم منیٰ گئے تو میرے خواب میں حضرت محمدﷺ تشریف لائے اور کہا کہ آب تو خوش ہو نہ تم دعا کیا کرتے تھے کہ اللہ عمران خان وزیراعظم پاکستان بن جائے۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings