Advertisement

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن نے پاک فوج کے نغمے ” پاکستان زندہ باد “ کی دھن چوری کر لی جس پرآصف غفور نے انتہائی دبنگ پیغام جاری کر دیا

Advertisements

بھارت نقل کرنے میں بہت مہارت رکھتا ہے جیسے کہ وہ ماضی میں نصرت فتح علی خان کی کمپوزیشنز سمیت کئی معروف گانے کاپی کر چکا ہے تاہم اب یہ روایت بالی ووڈ سے بھارتی سیاسی جماعتوں میں بھی منتقل ہو گئی ہے اور انہوں نے پاک فوج کا نغمہ ” پاکستان زندہ باد “ نقل کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کا جشن ملک میں بھر پور انداز سے منایاگیا اور اسلام آباد میں اس دن کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد تھے ۔اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے نیا نغمہ ” پاکستان زندہ باد “ جاری کیا گیا جس نے بھر پور مقبولیت حاصل کی جسے پاکستان کے معروف گلوکار ” ساحر علی بگا “ نے گایا ہے ۔

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی نے پاک فوج کے نغمے کی دھن چوری کر لی ہے اور لفظوں کا ہیر پھیر کر کے اسے اپنے لیے ریکارڈ کر لیاہے جس کی ویڈیو بھی بھارتی سیاستدان چوکیدار راجہ سنگھ نے ٹویٹر پر جاری کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر جاری یہ ویڈیو دیکھی اور اسے شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ” خوشی ہوئی آپ نے ہماری نقل کی ہے تاہم اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت کو بھی اپنا لیں ۔“ یاد رہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے دراندازی کی اور بالا کوٹ کے علاقے میں پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے تاہم پاکستان نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے اگلے ہی روز بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ۔ اسی دن بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے سرحدی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی اور پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا جسے وزیراعظم عمران خان نے امن کے قیام کیلئے فوری رہا کرنے کا اعلان کیا ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا اور ملک کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کر دی گئی تاہم اسی دوران بھارت نے ایک جھوٹا دعویٰ کیا کہ ابھی نندن نے نیچے گرنے سے قبل ہی پاکستان کا ایک ایف سولہ طیار ہ مار گرایا تھا ۔ بھارت اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا تاہم اسے اس وقت رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب پاکستان نے امریکی حکام کو پیشکش کی کہ وہ آئیں اور پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی گنتی کر لیں تاہم وہ آئے اور امریکی حکام نے پاکستانی طیارے پورے ہونے کی تصدیق کی جس سے متعلق رپورٹ بھی امریکی جریدے فارن پالیسی میں شائع کی گئی اور بھارت کو شدید تنقید اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ۔

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings