Advertisement

بیگم کلثوم نواز کا نماز جنازہ , کیا وزیراعظم عمران خان جنازے میں شرکت کریں گے ؟ فیصلہ ہوگیا

Advertisements

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی ،گورنرپنجاب کی قیادت میں تحریک انصاف کاوفدنمازجنازہ میں شریک ہوگا،وفدمیں میاں محمود الرشید،میاں اسلم اقبال اوردیگروزرا شریک ہوں گے جبکہ خورشید شاہ ،قمر زمان کائرہ اور دیگر افراد پر مشتمل پیپلزپارٹی کا وفد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے اورنوازشریف سے تعزیت کریں گے،اس کے علاوہ خالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم کاوفدبھی نمازجنازہ میں شریک ہوگا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچادی گئی ہے ، ان کی میت کو شریف میڈیکل کمپلیکس کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے جہاں شریف خاندان کے افراد موجود ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کو آج جاتی امرا میں ان کے سسرمیاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ جمعرات کو بیگم کلثوم نواز کی لندن کی ریجنٹس پارک مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی تھی، جس میں اہلخانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چوہدری نثار سمیت کئی سیاسی رہنماؤں اور برطانوی پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تھی۔ لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان روانہ کیا گیا۔ لندن سے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اہل خانہ، نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے اہلخانہ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری اور برجیس طاہر سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات لاہور پہنچیں جبکہ کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئے۔

بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان آتے ہی اسے شریف میڈیکل سٹی لایا گیا جہاں نواز شریف، مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد نے مرحومہ کا آخری دیدار کیا۔ بیگم کلثوم نواز کی میت کو نماز جنازہ سے قبل شریف میڈیکل کمپلیکس کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے جہاں شریف خاندان کے افراد موجود ہیں جبکہ کسی اور شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج شام جاتی امرا کے شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ہی ادا کی جائے گی اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے۔نماز جنازہ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ جناز گاہ میں صفوں کی نشاندہی کے لیے لائنیں لگائی گئی ہیں جب کہ لاؤڈ اسپیکر بھی نصب کردیا گیا ہے۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings