Advertisement

معیشت کی بحالی کے لیے کیا کچھ کرنا ہوگا!وزیر اعظم عمران خان نے تاجروں سے خصوصی اپیل کر دی

Advertisements

وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ تاجربرادری سے التماس ہے کہ وہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے، میرا مشن پاکستان سے غربت مٹانا ہے، تاجر برادری میرا ساتھ دے، معیشت کو تباہ کرنے والے چوروں کو نہیں چھوڑ سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آج کراچی میں ایف پی سی سی آئی اور تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں کاروباری سرگرمیوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤداور وزیربحری امور بھی شریک تھے۔ وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ میرا مشن پاکستان سے غربت مٹانا ہے۔غربت مٹانے میں تاجر برادری میرا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں نے معیشت کو تباہ کردیا، ہمیں خستہ حال معیشت ملی، چوروں کو نہیں چھوڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس وقت توجہ صرف معاشی استحکام پر مرکوز ہے۔

ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک میں ماہرین تعینات کیے ہیں، تاجربرادری سے التماس ہے کہ وہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے۔عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری حکومت سب سے زیادہ کاروبار اور سرمایہ کاری دوست حکومت کے طور پر جانی جائے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے اجراء کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سندھ سے اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات بھی مصروفیات کا حصہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی عطیات مہم کیلئے منعقدہ افطار عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings