Advertisement

نواز اور زرداری پر ہاتھ ہلکا رکھو یا پھر کچھ لے دے کر معاملہ ختم کرو!!

Advertisements

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری سے معاملہ طے کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے۔ملک میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا ایک نواز شریف اور دوسرے آصف زرداری،نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی جب کہ زرداری نے کاغذی کمپنیاں بنائیں جو لوگوں سے کمیشن لیتی تھیں۔


ان کی 7 نسلوں میں سے کسی نے کام نہیں کیا۔لیکن عمران خان کی قیادت میں عوام نے مافیا کو شکست دی۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف ف اور آصف علی زرداری کے خلاف معاملہ ختم کرنے کے لیے حکومت پر دباؤ تھا کہا گیا کہ ان دونوں سے کچھ لے دے کر معاملہ ختم کرو بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہاتھ ہلکا رکھو۔میں ان لوگوں سے کہتاا ہوں کہ اگر کچھ لے دے کر سمجھوتہ کرنا تھا تو پھر ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں ہے۔عمران خان کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔عمران خان نے پارٹی کے اندر اور باہر واضح کیا ہے کہ کوئی سودے بازی نہیں ہو گی اور احتساب منطقی انجام تک پہنچے گا۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 2018ء پی ٹی آئی کی سیاسی تکمیل کا سال تھا جس میں ہم نے عمران خان کووزیراعظم بنایا۔2019ء پاکستان کی معاشی تکمیل کا سال ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ نوازشریف فلیگ شپ، حدیبیہ پیپرزملز، اسٹیل ملز بنا نے کا مافیا ہے۔اسی طرح آصف زرداری نے کمپنیاں بنائیں۔ زرداری گروپ آف کمپنی، پارک لین کمپنی بنائی۔ ان کی سات نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا۔یہ کمپنیاں کام نہیں کررہی تھیں بلکہ صرف کمیشن کھایا جاتا تھا۔فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کارکن پہنچیں، میں نے دیکھا کہ وہاں 15کارکن پہنچے۔کیونکہ ان کا مطالبہ ہی غلط ہے۔یہ کہتے ہیں عمران خان ہم سے پیسے مانگ رہا ہے اس لیے ہمارے پیسے بچانے کیلئے باہرنکلیں۔نوازشریف اور زرداری نئی تحریک چلانے جارہے ہیں۔ سمجھوتہ کرناہوتا توعمران خان کووزیراعظم ہی کیوں بنایا تھا؟انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل منطقی انجام کوپہنچے گا۔چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو سات مہینے ہوگئے ہیں لیکن ایک وزیرکا کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings