Advertisement

نہلے پہ دہلہ،وزیراعظم عمران خان ،جہانگیر ترین سمیت اہم حکومتی شخصیات کے نام ای سی ایل پر ڈالوانے کی تیاریاں،کوئی بیرون ملک نہیں جاسکے گا،دھماکہ خیز اقدام

Advertisements

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سمیت اہم حکومتی شخصیات کے نام ای سی ایل پر ڈلوانے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی وزارت داخلہ کو یاد دہانی کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا۔ ایک ہفتہ انتظار کے بعد پی پی پیحکومتی شخصیات کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔پی پی وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ، وفاقی وزرا پرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی، پنجاب کے وزیر علیم خان اور جہانگیر ترین کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

پاکستانیوں کو اب موبائل رکھنے پر ٹیکس کے علاوہ 10فیصد کیا چیز دینی ہوگی؟ حکومت نے واضح اعلان کر دیا ۔۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس کو رجسٹرڈ کرنے کا طریقہ کار وضع کردیا۔حکومت نے 15جنوری کے بعد استعمال نہ ہونے والے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے فون جن پر ڈیوٹی ادا نہیں ہوئی اور وہ زیر استعمال ہیں، 15جنوری کے بعد بھی ایکٹیویٹ رہیں گے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس پرڈیوٹی کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ نئے موبائل فون سیٹس رکھنے والے مالکان ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر میں مطلوبہ ڈیوٹی ادا کریں گے جبکہ زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس پر ڈیوٹی کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ٹیکس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد پی ٹی اے ایسے موبائل فون ایکٹیویٹ کریگا۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings