Advertisement

وزیراعظم عمران خان کو کعبہ شریف میں ایسا اعزاز مل گیا کہ دیکھ کر آپ عش عش کر اٹھیں گے

Advertisements

وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کی اور روزہ رسول ﷺ پر حاضری دی جبکہ عمران خان کیلئے خصوصی طور پر کعبہ شریف کے دروازے بھی کھولے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان خانہ کعبہ پہنچے تو سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی طور پر کعبہ شریف کے دروازے کھولے گئے جہاں عمران خان نے امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی ۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان منگل کے روز اپنے دو روزہ دورہ سعودی عرب پر پہنچے جہاں انہوں نے روزہ رسول ﷺ پر حاضری دی جہاں انہوں نے کچھ وقت گزارااور نوافل بھی ادا کیے ۔

عمران خان کی آمد پر کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر مکہ کے امیر شہزادہ عبداللہ بن بندر ، وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر اواد الاواد ، جدہ کے میئر صالح الترک اور سعودی سفیر نواف بن سعید المکی نے شاندار استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ملٹری اور سول قیادت موجود تھی ۔عمران خان حکومت سنبھالنے کے ایک ماہ بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر آئے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر سمیت کابینہ کے دیگر اراکین موجود ہیں ۔ آج عمران خان شام میں ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جہاں وہ پاکستان اور بھارت کا میچ بھی دیکھیں گے ۔

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings