Advertisement

’’اگلے 5ماہ کے اندر یہ کام کروں گا ‘‘ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر بجلیاں گرا دیں

Advertisements

جے یو آئی (ف)کے سربراہ فضل الرحمان نے دعویٰ کیاہے کہ پانچ ماہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو متحدہ کردوں گا ، آصف زرداری سے بات ہوئی ہے ، ایک تیار ہوتا ہے تو دوسرا پیچھے ہٹ جاتا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہاہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک

ہے،حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، روزانہ پندرہ ارب کا قرضہ لے رہی ہے اور عوام کو جینے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، بڑے لوگوں کے بڑے بڑے پلازوں کو ریگولرائز کیا جا رہا ہے جبکہ غریبوں کے مکانات گرادیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی حالت مشکلات تشویش ناک ہے، قبائلی علاقوں سے انتخابات میں فیصلے کا حتمی اختیار جے یو آئی قبائلی وینگ کرے گی، ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے، انصاف کا معیار طاقتور اور غریب لوگوں کے لیے الگ ہے، عام آدمی کو جینے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، ادویات عام آدمی کی ضرورت ہیں مگر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حکمران جماعت نے الیکشن سے قبل مہنگائی کے خاتمے اور مفت علاج دینے کے دعوے کئے تھے ، حکومت یوٹرن پر فخر کرتی ہے۔ حکمران جماعت کے قوم اور فعل میں تضاد ہے، کرتارپور راہدری میں ہمسایہ ملک کی حکومت کے بغیر ایک طبقہ کے ساتھ مذاکرات اچھے نہیں، ایسے اقدام سے ہندوستان کیلئے ملک کے قوم پرست طبقوں سے رابطہ کرنے کاراستہ ہموار ہو جائے گا۔

مدرسہ کا احترام کرنا ہو گا اور حکومت مدرسوں کے ساتھ معاہدوں پر عمل کرے ، حکومت کی جانب سے مدرسوں کو مشکلات کا سامنا ہے، مدارس سے متعلق مذاکرات معطل ہیں، پالیسی اور حکومتی بیانات سے لفظ کشمیر کاٹ دیا گیا، ، ہندوستان سرحد پر باڑ لگا رہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گرد نہ آئیں، پاکستان سرحد پر باڑ لگا رہے کہ افغانستان سے دہشت گرد نہ آئے، پاکستان سکھوں کو بغیر دستاویز کو ملک آنے کی دعوت دیتا ہے جبکہ افغانستان قبائل کو بغیر ویزے کے بلا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے مگر موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت نہیں ہوئی، ایک تیار ہوتا ہے تو دوسرا پیچھے ہٹ جاتا ہے،پانچ ماہ میں دونوں کو اکٹھا کردوں گا ۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings