Advertisement

پتہ کریں ڈی سی لاہور ایک خاتون لگی ہیں آخر ان کو کس نے لگوایا ہے؟دھماکے دار خبر نے کھلبلی مچادی

Advertisements

معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اب یہ بات چھوڑ دیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہٹایا جائے گا کیونکہ عثمان بزدار اب ایک ضد بن چکے ہیں۔عثمان بزدار کو ہوم آفس نے لگایا اورا نہیں ہٹایا نہیں جا سکتا۔عمران خان ایماندار آدمی ہیں لیکن وہ لاہور کو نظر انداز کر رہے ہیں۔الیکشن 25جولائی کو ہوا تھا لیکن 7 اور 8 جولائی کو کچھ نظر نہ آنے والی قوتوں نے فیصلہ کیا کہ پنجاب اِدھر کر دیتے ہیں اور وفاق اُدھر کر دیتے ہیں۔عمران

خان سمجھتے ہیں کہ جس نے ان کو وزیراعظم بنایا ان کی تجویز عثمان بزدار ہیں۔لیکن میں عمران خان کے لیے چھوٹی سی بات چھوڑتا جا رہا ہوں کہ عمران خان پتہ کریں ڈی سی لاہور ایک خاتون لگی ہیں آخر ان کو کس نے لگوایا ہے؟۔خیال رہے اس سے قبل معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے اہم انکشاف کیا تھا اور کہا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی عمران خان کی طرح ایماندار آدمی ہے۔لیکن کچھ اور لوگ ہیں جو عمران خان کو خراب کر رہے ہیں۔ وہ دوبارہ سے ن لیگ کے بندوں کو ہی سامنے لا رہے ہیں۔لاہور میں ایک افسر تھی جو سابق وزیر خواجہ سعد رفیق کے ساتھ کئی بار دبئی کے چکرلگا چکی ہے۔ اب اسی خاتون کو ایک معتبر عہدے پر لگا دیا گیا ہے۔مجھے شرم آتی ہے کہ ایک لمبے عرصے تک میں ان کی حمایت کرتا رہا ہوں۔لیکن اب میں بس یہی کہوں گا کہ عمران خان کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔دوبارہ انہی لوگوں کو لگایا جا رہا ہے جو کہ پہلے سے ن لیگ والوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔دو صحافی وزیراعظم عمران خان کی توجہ ایک اہم اخاتون افسر کی طرف دِلا چکے ہیں ارو کہا جا رہا ہے کہ عمران خان پتہ کریں آخر اس خاتون کو کس نے لگوایا ہے

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings