Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کو آئی ایم ایف کی سربراہ کا ٹیلی فون، کس پاکستانی افسر کی تعریف کی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Advertisements

 وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف کیاہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے مجھے ٹیلی فون کرکے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی تعریف کی ہے ، کرسٹینا لیگارٹ نے کہا کہ رضا باقر بہترین افسر ہیں۔ جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اور اتحادیوں کو ڈالر کی قدر سے متعلق بیان دینے سے منع کردیاہے ، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی بغیر تیاری ٹاک شویا بیان میں ڈالر کی قیمت پر بات نہ کرے ۔

گورنر سٹیٹ بینک کے بارے میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رضا باقر کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف آئی ایم ایف حکام بھی کرتے ہیں، آئی ایم ایف کی ایم ڈی سربراہ کرسٹینا لیگارٹ نے مجھے ٹیلی فون کرکے کہا کہ رضاباقر بہترین افسر ہیں۔

” کیا کیا خواب دیکھ کر اس کی ماں نے اسے گھر سے بھیجا ہوگا“ماڈل صبورعلی کی انتہائی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی، دیکھ کر ہرپاکستانی تلملا اٹھے

انسان کو اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے محنت مزدوری کرنا پڑتی ہے اور ایسے میں ماڈل صبور علی کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر ہرپاکستانی تلملااٹھا، وہ شیشے صاف کرتے ہوئے محنت کش کو دیکھ کر اس کے بارے میں تضحیک آمیز جملے بول رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ”اگر زیرنظرویڈیو میں موجود لڑکا اسٹنٹ ڈائریکٹر ہی ہے تو تب بھی ماڈل پیشے کی توہین کررہی ہیں جیسے کہ صفائی ستھرائی کاکام کرنا کوئی اچھی چیز نہیں، نام نہاد سلیبرٹیزصبور علی اور صحیفہ جبار خٹک سیٹ پر موجود تھیں اور کھڑکیاں صاف کرنیوالے غریب شخص کا کھلے عام مذاق اڑاتی رہیں، پھر یہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی، کہہ سکتے ہیں

کہ ٹی وی میڈیا ان پڑھ اور گھٹیاں لوگوں سے بھرا ہوا ہے“۔ویڈیو میں یہ بھی سنا جاسکتا ہے کہ”کیا کیا خواب لے کر اس کی ماں نے اسے گھر سے بھیجاتھا، یہ صبح اٹھ کر اپنی بیڈ شیٹ بھی ٹھیک نہیں کرتا ہوگا، کمبل بھی تہہ نہیں کرتا ہوگا، اب یہ یہاں لگاہوا ہے ، اس بارے میں  آپ کا کیا کہنا ہے؟‘۔بعدازاں اس کی بات کی تصدیق ہو گئی کہ شیشوں کی صفائی کرنیوالا شخص ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر احسان ہے جس کیساتھ کام کرنے کے لیے  صبور علی سیٹ پر موجود تھیں اور وہ ان کا دوست تھا۔اس ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی تلملا اٹھے اور ان سلیبرٹیز کو کھری کھری سنادیں، قیصر حبیب نے لکھا کہ ’نام نہاد آپ جیسی سلیبرٹیز سے ہزاردرجے یہ بہتر ہے ‘۔عدیل ریاض نے لکھا کہ ’ نام نہاد مذہب لوگوں کی جہالت‘۔ثنا فرخ نے لکھا کہ ’وہ آپ دونوں سے ہزار درجے بہترہے‘۔

جنید شاہد کاکہناتھاکہ ’اور جب لوگ ان خواتین کو یہ سکھائیں کہ دوسروں کی عزت کیسے کی جاتی ہے تو تب صنفی امتیاز اور فیمنزم لے کر آجائیں گی یہ باجیاں ‘۔وقاص قطب چشتی نے لکھا کہ ’ایک لمحہ رکیں اور مہربانی کرکے سنہرے الفاظ کرکے اس مرد اداکارکو خراج تحسین پیش کریں‘۔سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد صبور علی نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور واضح کیا کہ کھڑکی کی صفائی کرنیوالا دراصل ہمارے آنیوالے ڈرامے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے جس کے ساتھ ہم نے مہینوں کام کیا ، ایک کولیگ کے طورپر ہم نے لطیفے اور پراجیکٹ کے دوران فنی لمحات سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے، ایسی سرگرمیاں سیٹس کا معمول ہیں البتہ باہربیٹھا شخص اس سے واقف نہیں لیکن کسی کو ملزم قراردے کر لکھنے سے قبل شک کافائدہ تو کم ازکم دیاجاناچاہیے ۔

Advertisement

Source DailyPakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings