Advertisement

اگر بھارت نے اپنے مسائل حل کرنے ہیں تو عمران خان سے بہتر آدمی کوئی ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ۔۔! امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بہت بڑا دعویٰ کر دیا

Advertisements

 معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں بھارتی صحافی برکھادت کا ایک آرٹیکل چھپا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان اور پاکستان آرمی ایک پیج پر ہیں، خاتون صحافی نے مثبت پہلو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس لیے عمران خان انڈیا کے لیے بہترین ہیں، اگر ہم نے اپنے مسائل حل کرنے ہیں تو عمران خان سے بہتر کوئی آدمی نہیں ہو سکتا، معروف صحافی نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انڈیا کو عمرانخان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عمران خان کو خط لکھا ہے اور آج ان کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پر آئے ان کی یہاں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں اور ایسا لگتا ہے کہ امریکی حکومت بھی چاہتی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن قائم کرنے کا بریک تھرو کیا جائے، عالمی طاقتوں کی توقعات موجود حکومت سے زیادہ نظر آ رہی ہیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings