Advertisement

کتنے ہزار لیگی کارکن نوازشریف سے ملنا چاہتے ہیں اور کیوں ؟ حکومتی وزیر نےایسا دعویٰ کر ڈالا کہ ہر کوئی چونک گیا

Advertisements

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے تایا کے خلاف جے آئی ٹی نے شواہد پیش کیے،پنجاب اسپیڈ کا نام کرپشن ، لوٹ مار کی وجہ سے تھا، ، منتیں کی جارہی ہیں کہ جو لینا ہے ہم سے لو، ہمیں لندن جانے دو، پھول کی طرح قومی مجرم کی بھی حفاظت کرنا پڑتی ہے،ن لیگ کے 75سو کارکن نوازشریف سے ملنا چاہتے ہیں۔لاہور میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے صحافیوں سے ایک بار پھرچند روز پہلے پیش آئے واقعے پر معافی مانگی۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے تایا کے خلاف جے آئی ٹی نے شواہد پیش کیے،پنجاب اسپیڈ کا نام کرپشن ، لوٹ مار کی وجہ سے تھا، حمزہ شہباز اپنی گزشتہ حکومت

میں کرپشن اور لوٹ مار کا حساب کتاب دیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پنجاب کو 12سو ارب کا مقروض چھوڑ کر گئے ہیں، شہبازشریف نے جو حساب کتاب دینا ہے وہ دیں،یو اے ای کے ولی عہد کا دورہ ان سے ہضم نہیں ہورہا ،ان کی غلط فہمی تھی کہ کوئی ان کے بغیر نہیں ملے گا، یو اے ای سعودی عرب اور چین نے دیکھا ہے کہ دیانتدار قیادت آئی ہے، ان شا اللہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کرے گا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف ہمعہ اہل وعیال سو سو بندے لیکر دورے کیا کرتے تھے،دوسرے ملک حیران ہوگئے کہ وزیر اعظم مختصر وفد کے ساتھ آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹے اعداد و شمار پیش کرکے گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ن لیگ کے 75سو کارکن نوازشریف سے ملنا چاہتے ہیں،سکیورٹی ایشو کی وجہ سے ہر کسی کو ملنے نہیں دیا جاسکت

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings