Advertisement

لاہور میں ایک شخص کی اپنی ہی بیوی کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ شیطان نے بھی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیے ہونگے

Advertisements

لاہور میں ایک شخص کی اپنی ہی بیوی کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ شیطان نے بھی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیے ہونگے ۔۔۔لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ایک ایسا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے کہ زمانہ جہالت کی یاد تازہ ہو گئی ہے ۔ ویب سائٹ ’ پڑھ لو ‘کے مطابق میاں فیصل شہزاد نامی شخص جو کہ پیشہ سے وکیل تھا ، کی شادی مسمت نامی خاتون سے تین برس قبل ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا ۔ مسمت 8 مہینے کی حاملہ تھی اور جب اس کے شوہر کو پتا چلا کہ یہ لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہے تو اس نے بچے کو گرانے کا کہا لیکن خاتون نے انکار

کر دیا اور اس پر دونوں کے درمیان کافی مرتبہ تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ فیصل شہزاد شراب کے نشے میں دھت تھا اور اس کی اپنی اہلیہ کے ساتھ اسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی اور اس نے غصے میں آ کر اپنی آٹھ ماہ کی حاملہ بیوی کو پنکھے کے ساتھ لٹکا بے رحمی سے قتل کر دیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ خاتون کی لعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings